உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Mission Paani: کوثر منیر نے کہا- بالی ووڈ کی بڑی ہستیوں کو مشن پانی میں ہونا چاہئے شامل

    کوثر منیر نے کہا- بالی ووڈ کی بڑی ہستیوں کو مشن پانی میں ہونا چاہئے شامل

    کوثر منیر نے کہا- بالی ووڈ کی بڑی ہستیوں کو مشن پانی میں ہونا چاہئے شامل

    مشن پانی (Mission Paani) کا عزم اور ملک کی صاف صفائی کے مقصد کے ساتھ شروع ہوئے نیوز 18 کے مشن پانی پروگرام میں پہنچیں فلم نغمہ نگار اور اسکرین پلے رائٹر کوثر منیر (Kausar Munir) نے کہا کہ اس کے ذریعہ میں آج یہاں پر کافی بیدار ہوئی ہوں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: مشن پانی (Mission Paani) کا عزم اور ملک کی صاف صفائی کے مقصد کے ساتھ شروع ہوئے نیوز 18 کے مشن پانی پروگرام میں پہنچیں فلم نغمہ نگار اور اسکرین پلے رائٹر کوثر منیر (Kausar Munir) نے کہا کہ اس کے ذریعہ میں آج یہاں پر کافی بیدار ہوئی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جیسا کہ لوک سبھا ااسپیکر اوم برلا (Om Birla) نے کہا کہ مقابلہ ہونا چاہئے تبھی ایک ماحول بنے گا۔ ایک عوامی آندولن بنے گا، یہ پوری طرح سے صحیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلمی دنیا کی شخصیات کو لوگ فالو کرتے ہیں اور ان کی کہی ہوئی باتیں بھی مانتے ہیں۔ ایسے میں ضروری ہے کہ فلمی دنیا کے زیادہ سے زیادہ لوگ اس مہم کے ساتھ جڑیں۔

      کوثر منیر نے کہا کہ اکشے کمار اس پروگرام کے برانڈ ایمبسڈر ہیں۔ انہوں نے فلمی دنیا میں رہتے ہوئے ٹوائلیٹ ایک پریم کتھا اور پیڈمین جیسی فلمیں کی ہیں۔ اس فلم کے ساتھ میں بھی جڑی رہی ہوں۔ اس طرح کی فلمیں صرف تفریح کے لئے نہیں ہوتی ہیں۔ اس طرح کی فلم میں جب اکشے کمار جیسے اداکار اپنی بات رکھتا ہے تو اس کا اثر کافی زیادہ ہوتا ہے۔ میں خود اس بات کو کہتی ہوں کہ فلم اسٹوڈیو میں خواتین اور مردوں کے لئے الگ الگ ٹوائلیٹ ہونے چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ میں خود اس چیز سے پریشان ہوں۔

      ممبئی کے بڑے بڑے اسٹوڈیو میں جب خواتین اور مردوں کے لئے ٹوائلیٹ (بیت الخلا) الگ الگ نہیں ہیں تو میں سمجھ سکتی ہوں کہ گاوں اور دور دراز کے علاقوں میں کیا صورتحال ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرف ابھی بہت کام کرنے کی ضرورت ہے اور اسے عوامی آندولن اور عوامی شراکت داری کے ساتھ ہی آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

      ملک کو ان مصیبتوں سے بچانے کے لئے عہد کریں۔

      ہم بھارت کے باشندے، ایک صاف اور صحتمند دنیا بنانے کا، ہر بیماری سے لڑنے کا، صفائی کی طرف بڑھنے کا، اور ہندوستان کے ہر شہری کو صاف پانی۔ اور بیت الخلا کی سہولیات دلانے کا عہد کرتے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      Mission Paani: گجیندرسنگھ شیخاوت نے کہا- ملک کو شفاف بنانےکا ہر ایک شہری عزم کریں


      ملک کو گندگی سے پاک رکھنے کے لئے بھی حلف لے کر بنیں مہم کا حصہ

      ہم بھارت کے باشندے، ایک صاف اور صحتمند دنیا بنانے کا، ہر بیماری سے لڑنے کا، صفائی کی طرف بڑھنے کا، اور ہندوستان کے ہر شہری کو صاف پانی اور مکمل صفائی کو یقینی بنانے کا عزم کرتے ہیں۔ ہم عزم کرتے ہیں ’سوچھ بھارت ابھیان‘ اور ’جل جیون مشن’ کو کامیاب بنانے کا مکمل دل سے پوری کوشش کریں گے۔  جے سوچھتا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: