ہرمرتبہ کیوں تباہی کی وجہ بن جاتی ہے ممبئی کی بارش؟

جولائی اور اگست میں بارش کے قہر کے بعد ستمبر کے ماہ میں بھی تیسرے دور کی سیلاب جیسی بارش سے عام زندگی پھر متاثر ہو رہی ہے

Sep 13, 2019 11:06 PM IST | Updated on: Sep 13, 2019 11:06 PM IST
ہرمرتبہ کیوں تباہی کی وجہ بن جاتی ہے ممبئی کی بارش؟

ہرمرتبہ کیوں تباہی کی وجہ بن جاتی ہے ممبئی کی بارش؟

گزشتہ دہائی میں 26 جولائی 2005 کا دن ممبئی میں ایک المیہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ جب ایک ہزار سے زیادہ افراد بھاری بارش کے بعد سیلاب  جیسی صورتحال پیدا ہوجانے  کی وجہ سے گئے تھے۔ 2017 کے اگست مہینے میں پھر ممبئی میں بھاری بارش کے بعد سیلاب جیسی حالات پیدا ہوگئیں اور اس وقت بھی کئی جانیں تلف ہوگئیں۔

اس سال پھر ممبئی میں بھاری بارش کی وجہ سے جان ومال کا نقصان ہورہا ہے۔ جولائی اور اگست میں بارش کے قہر کے بعد ستمبر کے ماہ میں بھی تیسرے دور کی سیلاب جیسی بارش سے عام زندگی پھر متاثر ہو رہی ہے ، آخر کیوں بار بار ممبئی میں بارش آفت بن رہی ہے؟ آیئے وجوہات کی جانچ کریں۔

Loading...

پرانا ڈرینج سسٹم سب سے بڑی وجہ

ممبئی میں جو ڈرینج سسٹم ہے وہ 20 ویں صدی کی شروعات میں بنایا گیا تھا اور اس وقت سے اب تک اس میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔ وقتا فوقتا اس کی صفائی اور جدید کاری ہی انتظامیہ کیلئے چیلنج بن گیا ہے ۔ 2005 میں جب ممبئی میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی تھی تو اس وقت بھی یہ سسٹم ویلن ثابت ہوا تھا ۔ جانکاری کے مطابق اس سسٹم کی صلاحیت تقریبا 25 ملی میٹر پانی فی گھنٹہ نکالنے کی ہے جبکہ بھاری بارش کے وقت 993 ملی میٹر فی گھنٹہ پانی نکالنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔

mumbai rains, mumbai floods update, damage due to mumbai rains, mumbai floods reasons, mumbai rains forecast, मुंबई बारिश, मुंबई बाढ़ स्थिति, मुंबई बाढ़ में नुकसान, मुंबई बाढ़ के कारण, मुंबई बारिश अनुमान

شمالی ممبئی میں بے ترتیب ترقیاتی کام

ممبئی میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہونے کی دوسری سب سے بڑی وجہ شمالی ممبئی یعنی باندرہ اور کرلا کے آس پاس کے علاقوں میں بے ترتیب ترقیاتی کام ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہاں بڑے بڑے بھون مناسب ڈرینج سسٹم کے بغیر ہی بنادئے گئے ہیں ۔ پلاننگ کے بغیر ترقیاتی کاموں کی وجہ سے یہاں پانی نکلنے کا سسٹم خراب ہوگیا ہے ۔

mumbai rains, mumbai floods update, damage due to mumbai rains, mumbai floods reasons, mumbai rains forecast, मुंबई बारिश, मुंबई बाढ़ स्थिति, मुंबई बाढ़ में नुकसान, मुंबई बाढ़ के कारण, मुंबई बारिश अनुमान

ماحولیاتی تبدیلی

ممبئی میں آفت کی بارش کے پیچھے ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے مانسون کے بدلتے تیور بھی ہیں ۔ 2017 میں بھی اس طرح کی رپورٹ آئی تھی اور تازہ حالات کو لے کر بھی ممبئی نگر پالیکا کے سربراہ نے بھی یہی تھیوری پیش کی ہے ۔

Loading...