آج لانچ ہو رہا ہے مشن پانی، بگ بی سمیت یہ قدآور بتائیں گے پانی کی اہمیت

مشن پانی کا یہ لانچنگ ایونٹ آبی بحران کیلئے لوگوں کو بیدار کرنے کا کام کرے گا۔ پینل میں شامل افراد کے انٹرویو اور مباحثہ سے ہماری کوشش زیادہ سے زیادہ لوگوں تک یہ پیغام پہنچانے کی ہوگی کہ پانی ایک لمیٹیڈ سورس ہے۔ـ'جل ہی جیون ہے'۔

Aug 27, 2019 12:42 PM IST | Updated on: Aug 27, 2019 12:45 PM IST
آج لانچ ہو رہا ہے مشن پانی، بگ بی سمیت یہ قدآور بتائیں گے پانی کی اہمیت

نیوز 18 اور ہارپک کافی وقت سے 'مشن پانی' نام سے مہم چلا رہے ہیں۔

گزشتہ کئی دہائیوں سے آبی بحران ہندستان کیلئے بہت بڑا مسئلہ ہے۔ نیتی آیوگ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، 21 شہروں میں 2020 تک زیر زمین پانی ختم ہوجائے گا۔ نیتی آیوگ کی رپورٹ بتاتی ہے کہ ہندستان کی کل آبادی کے تقریبا 40 فیصدی لوگوں کو سال 2030 تک پینے کا پانی نہیں ملے گا۔ تین اہم ندیاں ، پانچ ویٹ لینڈ اور چار آبی ذرائع  ابھی سے خشک ہو گئے ہیں۔

آبی بحران کے مسئلہ کے مد نظر نیوز 18 اور ہارپک کافی وقت سے 'مشن پانی' نام سے مہم چلا رہے ہیں۔ 27 اگست کو اس مہم کی رسمی لانچنگ ہے۔

منگل کی دوپہر 2 بجے سے 3 بجے تک یہ پروگرام  ہونے جارہا ہے۔ نیٹ ورک 18 کے ڈپٹی ایگزیکٹیو ایڈیٹر آنند نرسمہن اس پروگرام کی میزبانی کریں گے۔ ہارپک ۔نیوز 18 کے 'مشن پانی ' کے پینل ڈسکشن میں امیتابھ بچن بھی شامل ہوں گے جو اس مہم کے ایمبیسڈر بھی ہیں۔

مشن پانی کا یہ لانچنگ ایونٹ آبی بحران کیلئے لوگوں کو بیدار کرنے کا کام کرے گا۔ پینل میں شامل افراد کے انٹرویو اور مباحثہ سے ہماری کوشش زیادہ سے زیادہ لوگوں تک یہ پیغام پہنچانے کی ہوگی کہ پانی ایک لمیٹیڈ سورس ہے۔ـ'جل ہی جیون ہے'۔ اگر ہم نے پانی نہیں بچایا تو آنے والی زندگی کو بھی بچانا ناممکن ہے۔

مشن پانی کی مودی حکومت نے بھی حمایت کی ہے۔ آپ بھی اس مشن سے جڑ سکتے ہیں۔

 

Loading...