مشن پانی: اب پانی پرتوجہ، ہرگھرمیں صاف پانی پہنچانےکےلئے3.5 لاکھ کروڑخرچ کرے گی مودی حکومت

وزیراعظم نریندرمودی نے ہفتہ کوکہا کہ نئے جل جیون مشن کےتحت اگلے پانچ برسوں میں ساڑھےتین لاکھ کروڑروپئے خرچ کرکے 2024 تک ہرگاؤں اورہرگھرمیں نل سے پانی مہیا کرائے جانےکا ہدف رکھا گیا ہے۔

Sep 07, 2019 10:14 PM IST | Updated on: Sep 07, 2019 10:30 PM IST
مشن پانی: اب پانی پرتوجہ، ہرگھرمیں صاف پانی پہنچانےکےلئے3.5 لاکھ کروڑخرچ کرے گی مودی حکومت

اورنگ آباد: وزیراعظم نریندرمودی نے ہفتہ کوکہا کہ نئے 'جل جیون مشن' کےتحت آئندہ پانچ برسوں میں ساڑھےتین لاکھ کروڑروپئےخرچ کئے جائیں گے۔ اس منصوبےکےتحت 2024 تک ہرگاؤں کےہرگھرمیں نل سے پانی مہیا کرائے جانےکا ہدف ہے۔ انہوں نےکہا کہ اس پہل کا مقصد عظیم سماجوادی لیڈررام منوہرلوہیا کےپانی اوربیت الخلاء مہیا کرانےکے خواب کو پوراکرنا ہےتاکہ خواتین کی پریشانیاں کم ہوں۔

نریندرمودی نےکہا '70 کےدہائی میں رام منوہرلوہیا نےکہا تھا کہ خواتین کودوپریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بیت الخلاء اورپانی، سرکاریں آتی ہیں اورجاتی ہیں، لیکن ہم نےلوہیا کے خواب کوپورا کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ ہم نے خواتین کےلئےبیت الخلاء مہیا کرانےاورپانی کی فراہمی کو یقینی بنانےکا کام کیا ہے'۔ انہوں نےسوکھےسےمتاثرمراٹھا واڑہ علاقے میں مہاراشٹرحکومت کےجل گرڈ کی پہل کی بھی تعریف کی اوردعویٰ کیا کہ منصوبےکے پورا ہوتے ہی ہرگھرمیں پانی کی فراہمی کویقینی بنایا جاسکے ہوگا۔

Loading...

وزیراعظم نے شیخ رفیق کے حوالے کیا آخری کنکشن

 وزیراعظم نریندرمودی نے ہفتہ کویہاں پردھان منتری اجولا یوجنا (پی ایم یو وائی) کےتحت 8 کروڑ ایل پی جی گیس کنکشن کےآخری کنکشن شیخ رفیق کےحوالےکیا۔ وزیراعظم مودی نےامید مہاراشٹرراجیہ گرامین جیونوتیہ ابھیان کے تحت ریاستی سطح کےسیلف ہیلپ گروپ کےسکسم مہیلا میلوا کنونشن میں یہ حوالےکیا۔ گیس کنکشن پانےوالوں میں سلطانہ ونود بارددے(اورنگ آباد)، مندابائی آتما رام پاہیلے (اورنگ آباد)، جموں وکشمیرسےنرگس بیگم اورجھارکھنڈ کےریکھا دیوی کےساتھ ساتھ چاردیگربھی موجود تھیں۔

ہرغریب شخص کو2022 تک ملےگا گھر

وزیراعظم نےکہا کہ ان کی حکومت نےخود سیلف ہیلپ گروپ کوہرطرح سےتعاون دیا ہے، جیسےقرض کےسود شرح پرسبسڈی وغیرہ اوران کےرول کی تعریف کی۔ اس موقع پروزیر اعظم مودی نےخواتین سےکہا کہ مسلم خواتین کےتحفظ کےلئےان کی حکومت نے حال میں جوتین طلاق بل پیش کیا، اس کے بارے میں وہ بیداری پھیلائیں۔ انہوں نےکہا 'ہندوستان جلد ہی کھلےمیں بیت الخلاء سے پاک ہوجائےگا اور2022 تک ہم ملک کے ہرغریب  شخص کو گھرمہیا کرائیں گے۔ پردھان منتری آواس یوجنا سے تقریباً 1.8 کروڑلوگوں کو مستفیض ہو چکےہیں۔ ہم نے لوگوں کی خواہش اورضرورت کے مطابق گھربنائے ہیں'۔ انہوں نےکہا کہ پی ایم اے وائی اسکیم کو پوری شفافیت کے ساتھ نافذ کی جارہی ہے۔

Loading...