مشن پانی: چنئی کا یہ اپارٹمنٹ ایک گھنٹے میں بچاتا ہے 25,000 لیٹر پانی

چنئی فی الحال بھاری پانی بحران کے دور سے گزر رہا ہے۔ ایسے میں وہاں صابری اپارٹمنٹ میں رہنے والے تقریبا 60 خاندان اپنی بالکنی کے ذریعے ایک گھنٹے میں ہی 25،000 لیٹر پانی جمع کر لیتے ہیں۔

Jul 11, 2019 04:44 PM IST | Updated on: Jul 11, 2019 05:16 PM IST
مشن پانی: چنئی کا یہ اپارٹمنٹ ایک گھنٹے میں بچاتا ہے 25,000 لیٹر پانی

نیٹ ورک 18 کے 'مشن پانی' کے ساتھ آپ بھی جڑیں۔

چنئی میں ایک اپارٹمنٹ ایسا بھی ہے جس میں رہنے والے لوگ ایک گھنٹے میں ہی 25،000 لیٹر بارش کا پانی جمع کر لیتے ہیں۔ چنئی فی الحال بھاری پانی بحران کے دور سے گزر رہا ہے۔  ایسے میں وہاں صابری اپارٹمنٹ میں رہنے والے تقریبا 60 خاندان اپنی بالکنی کے ذریعے ایک گھنٹے میں ہی 25،000 لیٹر پانی جمع کر لیتے ہیں۔

اس وقت ان کے پاس اكٹھا کئے گئے پانی کی اتنی مقدار ہے کہ یہاں رہنے والے تمام خاندان اگلے تین ماہ تک پانی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس پانی کے ذخیرہ کی وجہ سے ان لوگوں کا وہ پیسہ بھی بچتا ہے جو کچھ اپارٹمنٹ کے لوگ ذاتی ٹینکروں سے پانی خریدنے پر خرچ کرتے ہیں۔

Loading...

پانی کے ذخیرہ نے ہمیں پانی کی قلت سے بچا لیا

او ایم آر ریزیڈینس ایسوسی ایشن کے سکریٹری ہرش کوڑا نے کہا کہ ’’ زمینی پانی ریچارج ہونے کے بعد اپنے کنوؤں میں اس کے آنے کے چھ ماہ تک انتظار کرنے کی بجائے ہم بارش کے پانی کی اپنی بالکنی میں ذخیرہ اندوزی کرتے ہیں۔ اسے اپنے ٹینکوں میں جمع کرتے ہیں۔ چنئی میں او ایم آر کو پانی کی بھاری قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہ پورا آئی ٹی کوریڈور پانی کے زبردست بحران سے گزر رہا ہے۔ لیکن بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی سے ہم پانی کی قلت کے مسئلہ سے بچ گئے ہیں‘‘۔

ہرش کوڑا نے ہی یہ منصوبہ شروع کیا ہے۔ ان کی اہلیہ پربھا کوڑا نے بتایا کہ ’’ بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی کی بات ہمارے ذہن میں چنئی میں 2015 میں سیلاب کے وقت میں آئی تھی۔ اگر ہم مانسون کے دوران پانی جمع کر سکتے ہیں تو ہمیں گرمی کے دنوں میں پانی کے لئے نجی ٹینکروں پر منحصر نہیں رہنا ہو گا۔ دیگر باشندوں کے ساتھ مل کر ہم نے اپنے پائپ  کے توسط سے بارش کا پانی جمع کرنے کے لئے ایک سادہ آلہ استعمال کیا۔ یہ پانی الگ ٹینک میں جمع کیا جانا تھا‘‘۔

انہوں نے کہا کہ اس جمع کئے گئے پانی کا استعمال ہمارے گھر کے روزانہ کام میں ہوگا۔ تین گھنٹے مسلسل بارش سے ہم لوگوں نے تقریبا ایک لاکھ لیٹر پانی جمع کیا ہے۔ یہ 60 خاندانوں کے تین مہینے خرچ کرنے کے لئے کافی ہے۔ اس منصوبہ پر زیادہ کچھ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ چھتوں اور ٹینکوں کی صفائی کافی ہے۔ ہم اس مسئلے پر دوسرے لوگوں کی بھی مدد کرنے کے لئے تیار ہیں۔ بشرطیکہ وہ بارش کے پانی کو جمع کرنے کے لئے تیار ہوں۔

 

Loading...