مشن پانی : گھر گھر جا کر مفت میں نل ٹھیک کرتا ہے 84 سال کا یہ شخص ، جانیں آخر کیوں ؟

عابد بتاتے ہیں کہ میں فٹ پاتھ پر بڑا ہوا ہوں اور میں نے ایک ایک بالٹی پانی کیلئے لڑائی دیکھی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ بچپن سے ہی پانی کے ٹپکنے کی آواز انہیں پریشان کرتی تھی۔

Sep 01, 2019 03:21 PM IST | Updated on: Sep 01, 2019 03:21 PM IST
مشن پانی : گھر گھر جا کر مفت میں نل ٹھیک کرتا ہے 84 سال کا یہ شخص ، جانیں آخر کیوں ؟

مشن پانی : گھر گھر جا کر مفت میں نل ٹھیک کرتا ہے 84 سال کا یہ شخص ، جانیں آخر کیوں ؟

ہندوستان میں آج شاید ہی کوئی ایسا شہر یا قصبہ ہوگا جہاں پانی کی قلت نہ ہو ۔ بڑھتی گرمی اور غیر منظم تعمیرات نے لوگوں کے سامنے پانی کا بڑا چیلنج پیدا کردیا ہے ۔ پھر بھی زیادہ تر لوگ پانی کی قیمت نہیں سمجھتے ہیں اور اس کو یوں ہی برباد ہونے دیتے ہیں ۔ پانی بچانے کیلئے جہاں زیادہ تر لوگوں میں سستی نظر آتی ہے ، وہیں ایک شخص ایسا بھی ہے جو 84 سال کی عمر میں بھی لوگوں کے گھر گھر جا کر ان کے ٹپکتے نلوں کو صحیح کررہا ہے تاکہ صاف پانی برباد نہ ہو ۔

اس شخص کا نام ہے عابد سورتی ہے ۔ عابد پینٹر ، رائٹر اور کارٹونسٹ ہیں ۔ اس کے علاوہ ان کی ایک اور شناخت ہے گھر گھر جا کر ان نلوں کو صحیح کرنا جن سے پانی ٹپک رہا ہو اور وہ بھی مفت میں ۔

Loading...

عابد بتاتے ہیں کہ میں فٹ پاتھ پر بڑا ہوا ہوں اور میں نے ایک ایک بالٹی پانی کیلئے لڑائی دیکھی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ بچپن سے ہی پانی کے ٹپکنے کی آواز انہیں پریشان کرتی تھی ۔ وہ کہتے ہیں کہ اس وقت میرا جسم بہت حساس تھا ، میں ہر بوند کی آواز صاف صاف ایسے سن سکتا تھا جیسے کوئی مجھے ہتھوڑا مار رہا ہو ۔

عابد کہتے ہیں کہ ہزار لیٹر پانی مطلب پانی کی ہزار بوتلیں ، جنہیں نالی میں بہایا جارہا تھا ، اس لئے میں نے ایک پلمبر رکھا ، میں سبھی دوستوں کے گھر گیا اور ان کے نل صحیح کرائے ۔ کام پورا ہونے کے بعد مجھے کافی خوشی ہوئی اور اس سے مجھے سکون ملا ۔ حالانکہ ان کے دوستوں کو یہ بات سمجھ میں نہیں آئی کہ عابد ایسا کیوں کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے نل سے صرف پانی کی کچھ بوندیں بہتی ہیں ، پوری گنگا نہیں ۔

عابد کہتے ہیں کہ وہ سال 2007 سے اب تک 20 ملین لیٹر پانی بچا چکے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی دوسروں کو ترغیب دیتے ہوئے وہ کہتے ہیں کہ اگر 84 سال کی عمر میں وہ کرسکتے ہیں تو دوسرے بھائی بھی اس کو کر سکتے ہیں ۔

Loading...