اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Mission Swachhta Aur Paani: مشن سوچھتا اور پانی میں شامل ہوں گے لیجنڈز، ورلڈ ٹوائلیٹ ڈے پر ہوگا پروگرام

    Mission Swachhta Aur Paani: مشن سوچھتا اور پانی میں شامل ہوں گے لیجنڈز، ورلڈ ٹوائلیٹ ڈے پر ہوگا پروگرام

    Mission Swachhta Aur Paani: مشن سوچھتا اور پانی میں شامل ہوں گے لیجنڈز، ورلڈ ٹوائلیٹ ڈے پر ہوگا پروگرام

    Mission Swachhta Aur Paani: ورلڈ ٹوائلیٹ ڈے پر نیٹ ورک 18 اور ہارپک ایک بڑا پروگرام کرنے جارہے ہیں ۔ مشن سوچھتا اور پانی ، جس کا لائیو نشریہ سی این این نیوز 18 پر ہفتہ کو دوپہر بارہ بجے سے شام آٹھ بجے تک ہوگا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : ورلڈ ٹوائلیٹ ڈے پر نیٹ ورک 18 اور ہارپک ایک بڑا پروگرام کرنے جارہے ہیں ۔ مشن سوچھتا اور پانی ، جس کا لائیو نشریہ سی این این نیوز 18 پر ہفتہ کو دوپہر بارہ بجے سے شام آٹھ بجے تک ہوگا ۔ اس پروگرام میں بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کے ساتھ کارپوریٹ ، انٹرٹینمنٹ ، سماجی شعبہ کے لیجنڈ اور سیاستداں وغیرہ شامل ہوں گے ۔ ہندوستان کے اہم میڈیا گروپ نیٹ ورک 18 اور لیواٹری کیئر کٹیگری کی لیڈنگ برانڈ ہارپک نے جمعہ کو بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مشن پانی میں اب سوچھتا کو بھی شامل کیا جارہا ہے ۔

      اس روئے زمین پر زندگی کیلئے سوچھتا اور پانی دو اہم بنیادی ستون ہیں ۔ ہفتہ 19 نومبر 2022 کو ورلڈ ٹوائلیٹ ڈے کے موقع پر آٹھ گھنٹے کا ایک شاندار ٹیلی تھان کو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا، جس میں مشن سوچھتا اور پانی کے کیمپین امبیسڈر بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار بھی اپنے خیالات کا دیگر لیجنڈوں کے ساتھ لائیو ٹیلی کاسٹ میں کا اظہار کریں گے ۔ 19 نومبر 2022 کو دپہر بارہ بجے سے اس پروگرام کو نیوز18 پر دیکھا جاسکے گا ۔  https://www.news18.com/missionswachhtapaani/  پر ڈیجیٹل اسٹریم کو دیکھا جاسکتا ہے ۔

      پروگرام میں شامل ہونے والوں میں گورو جین، ایگزیکٹیو وی پی ، ساوتھ ایشیا، ریکٹ، سوربھ جین ، ریجنل مارکیٹنگ ڈائریکٹر ، ہائجین ، ساوتھ ایشیا ، ریکیٹ، روی بھٹناگر، ڈائریکٹر، ایکسٹرنل افیئرس اینڈ پارٹنرشپ، ساوتھ ایشیا، ریکٹ، جیک سم ، فاونڈر ورلد ٹوائلیٹ آرگنائزیشن، ڈاکٹر بندیشور پاٹھک، فاونڈر سلبھ انٹرنیشنل، کوسر منیر ، آتھر، مشن پانی پریمبل وغیرہ شامل ہیں ۔ مشن سوچھتا اور پانی سبھی کیلئے سوچھتا نیوز18 اور ہارپک کی مہم ہے ۔ یہ ایک آندولن ہے ، جو جامع صاف صفائی کی وجہ کی حمایت کرتا ہے ۔ اس کا مقصد ہے کہ صاف ستھرے بیت الخلا تک سبھی کی رسائی ہو ۔ یہ سبھی لوگوں، صلاحیتوں، ذاتوں اور طبقات کیلئے برابری کی وکالت کرتا ہے ۔ ان کا پختہ یقین ہے کہ صاف ستھرا بیت الخلا ایک مشترکہ ذمہ داری ہے۔

      نیٹ ورک 18 کے سی ای او اور A+E نیٹ ورکس ، ٹی وی 18 کے ایم ڈی اویناش کول نے کہا کہ ہندوستان نے حال کے سالوں میں ناقابل یقین طور پر اچھی پیش رفت کی ہے ۔ جل جیون مشن کے تحت 100 ملین دیہی گھروں میں نل کے پانی کی سہولیت ہے، جن میں سے 70 ملین کو تو گزشتہ تین سالوں میں حاصل کیا گیا ہے ۔ ایک ذمہ دار اور جوابدہ میڈیا گروپ کے طور پر ہم کردار ادا کرنے کو اہم مانتے ہیں اور یہ مشن ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنا کردار عوامی رائے اور سماجی عمل کو ترغیب دے کر دیں ۔ ہم زندگی کے سبھی شعبوں کے لیڈرس کے شکر گزار ہیں جو مشن سوچتھا اور پانی کے اس عوامی بیداری پروگرام میں ہمارے ساتھ آئے ہیں ۔

      پریسیڈنٹ کارپوریٹ اسٹریٹجی، نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ پنیت سنگھوی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے صاف صفائی پر زور دینے سے ترغیب پاکر ہم نے بھی اپنے مشن میں سوچھتا کو جوڑا ہے ۔ صاف صفائی بھی ہمارے مشن کا حصہ ہے ۔ ہمارے مشن میں تقریبا 2.5 لاکھ لوگوں نے سوچھتا اور پانی کو لے کر حلف لیا ہے کہ وہ اس کی دیکھ بھال کریں گے اور یہی مشن پانی یا کہیں مشن سوچھتا اور پانی اس کا نتیجہ ہے ۔ اس کا سماج میں بہت اچھا پیغام گیا ہے ۔

      ریکٹ کے ساوتھ ایشیا کے ڈائریکٹر ایکسٹرنل افیئرس اینڈ پارٹنرشپ روی بھٹناگر نے کہا کہ ہارپک اور نیٹ ورک 18 کے مشن سوچھتا اور پانی مہم کے تحت ہندوستان میں جامع سوچھتا اور صاف صفائی کیلئے پانی کی اہمیت پر کام کررہا ہے ۔ اس کے تحت ہمارا ارادہ دو کروڑ لوگوں تک پہنچنے کا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: