ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Mission Paani : نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو کا ہر گھر میں رین واٹر ہارویسٹنگ پر زور

Mission Paani کے ایک پروگرام میں نائب صدر جمہوریہ ویم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ نیتی آیوگ نے بتایا ہے کہ 2030 تک ہندوستان میں پینے کے پانی کی کمی پڑ جائے گی ۔ حالات تشویشناک ہیں ۔ اب 'چلتا ہے' والے رویہ سے کام نہیں چلے گا ۔

  • Share this:
Mission Paani : نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو کا ہر گھر میں رین واٹر ہارویسٹنگ پر زور
Mission Paani : نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو کا ہر گھر میں رین واٹر ہارویسٹنگ پر زور

ملک میں پانی کے تحفظ کو لے کر نیٹ ورک 18 کے پروگرام مشن پانی کی ہرطرف سراہنا کی جارہی ہے ۔ جمعرات کو نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے بھی کہا کہ دیگر نیوز چینلوں کو بھی پانی کیلئے اس طرح کی خاص مہم چلانی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے تئیں ہمیں اس خیال سے بچنا ہوگا کہ چلتا رہے گا ۔ پانی کے مناسب بندوبست پر زور دیتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ ہماری ترحیج ہونی چاہئے کہ سبھی کو مساوی طور پر صاف و شفاف پانی ملے ۔


نائب صدر نے کہا کہ سبھی کیلئے رین واٹر ہارویسٹنگ کیلئے گڑھے کھودنا لازمی کیا جانا چاہئے ۔ سی این این نیوز 18 کی طرح دیگر چینلوں کو بھی اس طرح کی پہل کرنی چاہئے ۔ نائب صدر نے کہا کہ ہماری آنے والی نسلوں کو بچانے کیلئے ہر شہری کو واٹر واریئر بننا ہوگا اور پانی کی ہر ایک بوند کو بچانا ہوگا ۔ ہمیں اجتماعی طور پر کام کرنا ہوگا ۔


ویم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ہمیں ایک ساتھ آگے آنا ہوگا ، ہمیں گھروں اور دفتروں میں پانی بچانے کے طریقوں پر کام کرنا ہوگا ، رین ہارویسٹنگ پر زور دینا ہوگا ، ملک اور سماج کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیے اور پانی کو ضائع نہ ہونے دیں ۔ نائب صدر نے کہا کہ یہ کام صرف حکومت کا نہیں ہے ، ہمیں اجتماعی طور پر آگے آنا ہوگا ۔


اس دوران نائب صدر جمہوریہ نے اترپردیش کے بارہ بنکی کی مثال پیش کی کہ کیسے انہوں نے کلیان ندی کی بحالی کیلئے کام کیا ۔ نائب صدر نے کہا کہ پانی کی بڑھتے مطالبہ کے ساتھ ہمیں صحیح بندوبست پر زور دینا ہوگا ۔ ہمیں زیر زمیں پانی کی سطح پر بھی کام کرنا ہوگا ۔ ہر تالاب اور ندی کو محفوظ کرنے کیلئے کام شروع کرنا ہوگا اور انہیں پلاسٹک سے بچانا ہوگا ۔

چنئی راج بھون سے پروگرام کو ورچوئلی خطاب کرتے ہوئے نائیڈو نے کہا کہ نیتی آیوگ نے بتایا ہے کہ 2030 تک ہندوستان میں پینے کے پانی کی کمی پڑ جائے گی ۔ حالات تشویشناک ہیں ۔ اب 'چلتا ہے' والے رویہ سے کام نہیں چلے گا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 19, 2020 03:45 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading