ہوم » نیوز » وطن نامہ

Mission Paani Waterthon : پانی کی پریشانی سے روبرو کرانے کیلئے ٹریڈمل پر 21 کلو میٹر چلے اکشے کمار

دراصل اکشے کمار چاہتے تھے کہ وہ ان خواتین کا دکھ محسوس کرسکیں ، جنہیں پانی کا بندوبست کرنے کیلئے میلوں کی دوری روز طے کرنی پڑتی ہے ۔

  • Share this:
Mission Paani Waterthon : پانی کی پریشانی سے روبرو کرانے کیلئے ٹریڈمل پر 21 کلو میٹر چلے اکشے کمار
Mission Paani : پانی کی پریشانی سے روبرو کرانے کیلئے ٹریڈمل پر 21 کلو میٹر چلے اکشے کمار

بالی ووڈ سپراسٹار اکشے کمار نیٹ ورک 18 کے پروگرام مشن پانی واٹرتھون کی میزبانی کرنے کے دوران ٹریڈمل پر 21 کلو میٹر چلے ۔  دراصل اکشے کمار چاہتے تھے کہ وہ ان خواتین کا دکھ محسوس کرسکیں ، جنہیں پانی کا بندوبست کرنے کیلئے میلوں کی دوری روز طے کرنی پڑتی ہے ۔ ٹریڈمل پر چلتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میراتھن کے دوران ایتھیلیٹس کیلئے کچھ دوری پر پانی کا بندوبست کیا جاتا ہے ، لیکن اصل زندگی اس سے الگ ہے ۔ ہمیں ان محنت کش خواتین کی تکلیف کو سمجھنا ہی ہوگا ۔


اس کے علاوہ اکشے کمار نے روز مرہ کی زندگی میں پانی بچانے کے تین آسان طریقے بھی بتائے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ کے یہاں کوئی مہمان آتا ہے تو آپ اس کو صرف آدھا گلاس پانی ہی پیش کرسکتے ہیں ۔ اگر اس کی پیاس زیادہ ہوگی تو وہ مزید پانی مانگ سکتا ہے ، لیکن اگر ہم اس کو پورا بھرا گلاس دیں گے اور اس کی پیاس کم ہوگی تو وہ پانی رائیگاں چلا جائے گا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے بیت الخلا میں پانی کے اسمال ٹیپ استعمال کرنے کا بھی مشورہ دیا ۔ انہوں نے تیسرا مشورہ دیا کہ پانی کی بربادی کو روکنے کیلئے ہمیں گھروں میں سینسر ٹیپ کا استعمال کرنا چاہئے ۔


ساتھ ہی اکشے کمار نے پانی کے تحفظ پر گفتگو کرتے ہوئے ہائیڈروتھیریپی کے کئی مثبت پہلووں کے بارے میں بھی بتایا ۔ فٹنس کو لے کر سرخیوں میں رہنے والے اکشے کمار پہلے بھی اپنے مشکل ٹریننگ سیشن کے بارے میں گفتگو کرچکے ہیں ۔ ہائیڈرو تھیریپی یا ایکاتھیریپی کے تحت علاج کلئے پانی کا مناسب درجہ حرارت پر استعمال کیا جاتا ہے ۔ حال میں ایتھیلیٹس اس طریقہ کا استعمال اپنی چوٹوں کو ٹھیک کرنے کیلئے کرتے رہے ہیں ۔


The Mission Paani Waterthon پانی کی پریشانی اور پینے والے پانی کو بچانے کیلئے لوگوں کو بیدار کرنے کیلئے نیوز18 اور ہارپک انڈیا کی پہل ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jan 26, 2021 06:49 PM IST