مشن پانی : صرف 8 فیصد بارش کے پانی کو ہی محفوظ کر پاتے ہیں ہم ، 2025 تک ہوجائے گی ایسی حالت

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پچھلے من کی بات پروگرام میں پانی کے تحفظ پر زور دیا تھا ، جس کے بعد مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے یکم جولائی کو جل شکتی ابھیان کا اعلان کیا ۔

Jul 15, 2019 08:58 PM IST | Updated on: Jul 15, 2019 08:58 PM IST
مشن پانی : صرف 8 فیصد بارش کے پانی کو ہی محفوظ کر پاتے ہیں ہم ، 2025 تک ہوجائے گی ایسی حالت

صرف 8 فیصد بارش کے پانی کو ہی محفوظ کر پاتے ہیں ہم

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پچھلے من کی بات پروگرام میں پانی کے تحفظ پر زور دیا تھا ، جس کے بعد مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے یکم جولائی کو جل شکتی ابھیان کا اعلان کیا ۔ یہ مہم پانی کے تحفظ اور واٹر سیکورٹی کیلئے چلائی جارہی ہے ۔ حکومت نے 256 اضلاع میں زیر زمین پانی کی سب سے کم دستیابی کے ساتھ پانی کے تحفظ سے متعلق ملک گیر اسکیم شروع کی ہے ۔

وہیں وزیراعظم مودی نے 30 جون کو اپنے من کی بات پروگرام میں شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ پانی بچانے اور مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے سووچھ بھارت ابھیان کی طرح پانی کے تحفظ کو بھی ایک عوامی تحریک بنانے میں اپنی شراکت داری پیش کریں ۔ وزیر اعظم نے شہریوں ، مشہور ہستیوں اور غیر سرکاری تنظیموں سے پانی کے تحفظ سے متعلق خیالات ، روایتی معلومات اور کامیابیوں کی کہانیاں اور فلموں کو شیئر کرنے کیلئے کہا تھا ۔

Loading...

موجودہ حالات میں ہندوستان کی فی کس پانی کی دستیابی سال 2001 میں 1816 کیوبک میٹر سے کم ہو کر سال 2011 میں 1545 کیوبک میٹر ہوگئی ہے ۔ اگر ایسے ہی حالات رہے تو سال 2025 تک فی کس پانی کی دستیابی 1345 کیوبک میٹر فی سال کم ہونے کا اندازہ ہے ۔

اسی دوران مرکزی وزیر شیخاوت نے یہ بھی جانکاری دی تھی کہ ہندوستان کا آدھا حصہ پانی کے بحران سے پریشان ہے ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم عوامی تحریک شروع کریں تاکہ ہم آنے والی نسلوں کیلئے پانی کا تحفظ کرسکیں ۔ فی الحال بارش کے صرف 8 فیصدی پانی کو ہی محفوظ کیا جاتا ہے ، اس فیصد کو بڑھانے کی ضرورت ہے ۔

Loading...