உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مشن پانی: انوپم کھیر نے تمام ہندستانیوں سے پانی کو محفوظ کرنے کی اپیل کی

    انوپم کھیر نے کہا  ہندستانی حکومت کے ذریعے شروع کی گئی 'جل شکتی 'مہم اور نیوز 18کی پہل 'مشن پانی'  کی حمایت اور استقبال کرتا ہوں جو پانی کو محفوظ کرنے کے بارے میں بیداری پھیلانے کیلئے ہے۔

    انوپم کھیر نے کہا ہندستانی حکومت کے ذریعے شروع کی گئی 'جل شکتی 'مہم اور نیوز 18کی پہل 'مشن پانی' کی حمایت اور استقبال کرتا ہوں جو پانی کو محفوظ کرنے کے بارے میں بیداری پھیلانے کیلئے ہے۔

    انوپم کھیر نے کہا ہندستانی حکومت کے ذریعے شروع کی گئی 'جل شکتی 'مہم اور نیوز 18کی پہل 'مشن پانی' کی حمایت اور استقبال کرتا ہوں جو پانی کو محفوظ کرنے کے بارے میں بیداری پھیلانے کیلئے ہے۔

    • Share this:
      پانی کے مسائل سے پریشان نہ صرف ہندستان ہے بلکہ پوری دنیا اس بحران سے جوجھتی نظر آرہی ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی ایک ڈرانے والا لفظ ہے۔ اگر جلد ہی کوئی طریقہ نہیں نکالا گیا تو کھیتی کیلئے کیا، پینے کے پانی پر بھی بحران آسکتا ہے۔ اسی کے مد نظر نیوز 18 نے شروع کی ہے ایک جل شکتی مہم "مشن پانی" جس کے ساتھ بالی ووڈ سے بھی لوگ جڑتے نظرآرہے ہیں۔
      حال ہی میں فنکار انوپم کھیر نے تمام ہندستانیوں سے پانی کو محفوظ کرنے کی اپیل کی ہے۔ انوپم کھیر نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ 'ہمارے درمیان رہ رہا ہر آدمی پانی کو محفوظ کرے۔ انہوں نے کہا کہ میں ہندستانی حکومت کے ذریعے شروع کی گئی 'جل شکتی 'مہم اور نیوز 18کی پہل 'مشن پانی'  کی حمایت اور اس کا استقبال کرتا ہوں جو پانی کو محفوظ کرنے کے بارے میں بیداری پھیلانے کیلئے ہے۔ انوپم کھیر نے کہا ہم سبھی مل کر ہندستان کو واٹرسرپلس کنٹری بنا سکتے ہیں جیسے ہم نے اناج اور دودھ کے معاملے میں پہلے کر دکھایا ہے۔ "پانی بچائیں، سیو واٹر، جے ہند"۔
      قابل  غور ہے  کہ  اس وقت ملک میں کئی علاقے سوکھے کی مار جھیل رہے ہیں۔ ملک کے کئی علاقوں میں لوگ گرمی کے دنوں میں بوند۔بوند پانی کیلئے بھی ترس جاتے ہیں۔ ایسے میں نیوز 18 نے 'مشن پانی'لانچ کیا ہے۔ جس کا مقصد لوگوں کو پانی بچانے کے نئے طریقوں، پانی سے جڑی معلومات اور اس کے نظریات کے بارے میں بتانا ہے۔  اسی مشن کے تحت اداکار عامر خان نے نیوز 18 کے مینیجنگ ایڈیٹر کشور اجوانی سے بات کی۔
      عامر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جو 'مشن پانی'  شروع  کیا  ہے  بہت  اہم  ہے  اور  حکومت  کا جل شکتی وزارت بنانا اچھا قدم ہے۔ عامر خان نے یہ بھی کہا کہ جب  وہ ستیہ میو جیتے پروگرام کر رہے تھے تو انہیں ایسا لگا تھا کہ پانی ایک ایسا موضوع ہے جس پر کام کرنا چاہئے۔
      مشن کی شروعات مہاراشٹر سے کی گئی ہے۔ بڑے پیمانے پر کام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ عامر خان نے سجھاؤ دیا کہ جو پانی بارش کے دوران گاؤں میں برستا ہے اس کا  صفائی سے تحفظ کیا جائے۔ اسے زمین کے اندر گراؤنڈ واٹر کے طور پر بچائیں۔
      First published: