ہوم » نیوز » وطن نامہ

ہندستانی خاتون کرکٹ ٹیم کی کپتان متھالی راج نے شیئر کی ایسی تصویر ، سوشل میڈیا پر ہوگئیں ٹرول

ہندستانی خاتون کرکٹ ٹیم کی کپتان متھالی راج ملک بھر میں بے حد مقبول ہیں لیکن حال ہی میں انہیں اپنے لباس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 07, 2017 08:10 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ہندستانی خاتون کرکٹ ٹیم کی کپتان متھالی راج نے شیئر کی ایسی تصویر ، سوشل میڈیا پر ہوگئیں ٹرول
ہندستانی خاتون کرکٹ ٹیم کی کپتان متھالی راج ملک بھر میں بے حد مقبول ہیں لیکن حال ہی میں انہیں اپنے لباس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

نئی دہلی : ہندستانی خاتون کرکٹ ٹیم کی کپتان متھالی راج ملک بھر میں بے حد مقبول ہیں لیکن حال ہی میں انہیں اپنے لباس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ حال ہی میں متھالی راج نے اپنے دوستوں کے ساتھ ایک تصویر سوشل میڈیا پر لگائی جس میں وہ نامناسب لباس پہنی ہوئی تھیں اور ہندوستانی شائقین کو ان کی یہ ادا ہرگز پسند نہیں آئی۔ ایک صارف نے سوشل میڈیا پر متھالی کو مشورہ دیا کہ یہ تصویر درست نہیں اور آپ یہ تصویر فوری طور پر ڈیلیٹ کر دیں کیونکہ لوگ آپ کی تقلید کرتے ہیں لیکن لباس آپ کو ہرگز زیب نہیں دیتا۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ اس طرح کی تصویر پوسٹ کرنے سے پہلے آپ کو سوچنا چاہیے تھا کہ آپ انڈین ویمنز ٹیم کی کپتان اور دیگر لڑکیوں کیلئے مثال ہیں۔جہاں کچھ لوگوں نے متھالی کے عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں ان کے چند چاہنے والوں نے اس تصویر کو بے ضرر قرار دیتے ہوئے ناقدین کو اپنی ذہنی سوچ بدلنے کا مشورہ دیا۔

ایک خاتون نے لکھا کہ انسان کے کام سے وہ بڑا بنتا ہے، لباس سے نہیں۔اسی طرح ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ لباس ان کا انتخاب ہے اور وہ جو چاہے پہن سکتی ہیں۔ آپ اپنی سوچ بدلیں۔


First published: Sep 07, 2017 08:10 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading