میزورم: یوم جمہوریہ کا بائیکاٹ، گورنر نے خالی میدان میں کیا خطاب

میزورم کے گورنر كمنم راج شیکھرن نے 70ویں یوم جمہوریہ پر یہاں تقریباََ خالی پڑے میدان میں خطاب کیا ہے

Jan 26, 2019 05:23 PM IST | Updated on: Jan 26, 2019 05:44 PM IST
میزورم: یوم جمہوریہ کا بائیکاٹ، گورنر نے خالی میدان میں کیا خطاب

میزورم کے گورنر كمنم راج شیکھرن نے 70ویں یوم جمہوریہ پر یہاں تقریباََ خالی پڑے میدان میں خطاب کیا ہے۔ دراصل شہری (ترمیم) بل کی مخالفت میں متعدد تنظیموں نے یوم جمہوریہ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ہفتہ کے روز یوم جمہوریہ کے اس موقع پر لوگ شامل نہیں ہوئے۔

پولیس نے بتایا کہ اس تقریب میں عام لوگ شامل نہیں ہوئے ۔ صرف وزراء، قانون ساز اور اعلی افسران نے شرکت کی۔ یوم جمہوریہ تقریب کے بائیکاٹ کی شروعات ایک این جی او کے ذریعہ کی گئی تھی۔ یہ سول سوسائٹی اور طلبا  کی تنظیم ہے۔

Loading...

گورنر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریاست کی سرحدوں کی سکیورٹی کے لئے ضروری قدم اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حکومت ریاست کو ہندوستان کی سب سے صاف ترین ریاست بنانے کی جانب میں کام کرنا جاری رکھےگی۔

 

Loading...