உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    تریپورہ آئے باپ بیٹے کو میزورم پولیس نے ماری گولی، ڈرگس اسمگلنگ کا لگایا الزام، جانچ جاری

    پولیس سپرنٹنڈنٹ نے مزید کہا کہ ہم سن رہے ہیں کہ انہیں واپسی پر میزورم پولیس نے اُنہیں رکنے کا حکم دیا گیا۔ دونوں نے بھاگنے کی کوشش کی تو گولی مار دی گئی۔

    پولیس سپرنٹنڈنٹ نے مزید کہا کہ ہم سن رہے ہیں کہ انہیں واپسی پر میزورم پولیس نے اُنہیں رکنے کا حکم دیا گیا۔ دونوں نے بھاگنے کی کوشش کی تو گولی مار دی گئی۔

    پولیس سپرنٹنڈنٹ نے مزید کہا کہ ہم سن رہے ہیں کہ انہیں واپسی پر میزورم پولیس نے اُنہیں رکنے کا حکم دیا گیا۔ دونوں نے بھاگنے کی کوشش کی تو گولی مار دی گئی۔

    • Share this:
      میزورم میں مبینہ طور پر کھیتی کرنے آئے شمالی تریپورہ ضلع کے ایک شخص اور اُس کے بیٹے کو پولیس نے گولی ماردی۔ واقعہ کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بھانوپدا چکرورتی نے بتایا کہ راموہائی ریانگ (40) اور اس کا 14 سالہ بیٹا کنچن پور سب ڈویژن کے دیگر مقامی لوگوں کے ساتھ اکثر کھیتی باڑی کے لیے پڑوسی ریاست جاتے تھے۔ فائرنگ کی وجہ تاحال واضح نہیں ہوسکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میزورم پولیس کا دعویٰ ہے کہ ریاست میں آتے وقت دونوں کے پاس منشیات تھے۔

      تریپورہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ میزورم پولیس نے جن دو افراد کو گولی مار دی ہے، وہ تریپورہ کے سرحدی گاؤں لونگتھیر سے کچی سڑک کے ذریعے پڑوسی ریاست کے کاوارتھ گاؤں گئے ہوں گے دیسی شراب فروخت کرنے کے لئے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ نے مزید کہا کہ ہم سن رہے ہیں کہ انہیں واپسی پر میزورم پولیس نے اُنہیں رکنے کا حکم دیا گیا۔ دونوں نے بھاگنے کی کوشش کی تو گولی مار دی گئی۔

      ملزم کا اسپتال میں چل رہا ہے علاج
      حالانکہ میزورم میں درج کیس کے مواد کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پتہ چلا ہے کہ لڑکے کا آئزال کے اسپتال میں ااپریشن ہوا۔ اُس کی حالت مستحکم ہے۔ راموہائی کا ضلع کے دھرم نگر اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ ایس پی نے تھانے میں کیس درج کرلیا ہے۔ ایس پی نے کہا کہ وانگ مون پولیس تھانے میں کیس درج کیا گیا ہے اور جانچ جاری ہے۔ بین الاقوامی سرحد پر اضافی فورس تعینات کی گئی ہے، جہاں حالات کشیدہ لیکن قابو میں ہے۔

      میزورم سے 100 کروڑ کی نشیلی گولیاں ضبط
      حال ہی میں میزورم میں آئزول کے قریب پولیس نے 100 کروڑ روپے قیمت کی نشیلی گولیاں (میتھ کی گولیاں) ضبط کر کے آسام کے دو لوگوں کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے کہا تھا کہ آسام کے کریم گنج ضلع کے رہائشی منٹو کمار دیب(45) اور 33 سالہ سبھاش داس دونوں کو جمعرات شام آئزول سے تقریباً 20 کلو میٹر دور سائرنگ ضلع سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے کہا تھا کہ جانچ کے دوران اُن کے ٹرک کو روکا گیا، جس میں سے 50 کلو گرام میتھ کی گولیاں برآمد ہوئی تھیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: