مختارانصاری کے نمائندہ سمیت دولوگوں کولکھنومیں سرعام ماری گئی گولی

حملہ آوررکن اسمبلی مختارانصاری کے نمائندہ شاہد جعفری اوراس کے بھائی نامورکوگولی مار کرفرارہوگئے ہیں۔

Jul 30, 2019 09:47 PM IST | Updated on: Jul 30, 2019 09:47 PM IST
مختارانصاری کے نمائندہ سمیت دولوگوں کولکھنومیں سرعام ماری گئی گولی

مختارانصاری کے نمائندہ اوراس کے بھائی پرلکھنومیں جان لیوا حملہ۔

اترپردیش کی راجدھانی لکھنو کے حضرت گنج میں فائرنگ کی خبرہے۔ پتہ چلا ہے کہ مافیا ڈان مختارانصاری کے نمائندہ اوراس کے بھائی کوگولی ماری گئی ہے۔ حملہ آور مختار انصاری کے نمائندہ شاہد جعفری اوراس کے بھائی نامورکوگولی مارکرفرارہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بدمعاشوں نے ایس ایس پی رہائش گاہ سے چند قدم دورشام اس حادثہ کو انجام دیا۔ عینی ناظرین کے مطابق ایک بائک پرسوارہوکر دو بدمعاش آئے تھے۔ گولی لگنے کےبعد زخمی شاہد اپنے بھائی کے ساتھ ایس ایس پی رہائش گاہ پہنچے۔ یہاں سے انہیں آناً فاناً میں ٹراما سینٹرمیں داخل کرایا گیا۔ دوسری طرف حادثہ کے بعد دونوں شوٹروں کی تصویرآئی ہے، اس میں وہ بائیک سے فرارہوتے دیکھ رہے ہیں۔

Loading...

جانکاری کے مطابق دونوں بھائیوں کے کندھے پرگولی لگی ہے۔ اس حملے کے پیچھے پولیس پروانچل کے مافیا پرشک جاتی رہی ہے۔ حالانکہ نام ابھی تک کسی کا سامنے نہیں آیا ہے۔ دوسری طرف فائرنگ معاملے میں ایس پی پوروا نے کہا کہ دو لوگوں پرفائرنگ کی بات سامنے آئی ہے۔ دونوں خطرے سے باہرہیں۔ دونوں کا ٹراما سینٹرمیں علاج چل رہا ہے۔

حادثہ کوانجام دینے کے بعد فرار ہوتےہوئے بدمعاشوں کی تصویر سامنےآئی ہے۔ حادثہ کوانجام دینے کے بعد فرار ہوتےہوئے بدمعاشوں کی تصویر سامنےآئی ہے۔

Loading...