உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Maharashtra Assembly Speaker Election: بی جے پی رکن اسمبلی راہل نارویکر منتخب ہوئے مہاراشٹر اسمبلی کے نئے اسپیکر

    بی جے پی رکن اسمبلی راہل نارویکر مہاراشٹر اسمبلی کے نئے اسپیکر منتخب کئے گئے ہیں۔ اتوار کو اسمبلی میں اسپیکر عہدے کے لئے الیکشن میں انہوں نے مہا وکاس اگھاڑی امیدوار اور شیو سینا رکن اسمبلی راجن سالوی کو شکست دی۔

    • Share this:
      ممبئی: بی جے پی رکن اسمبلی راہل نارویکر مہاراشٹر اسمبلی کے نئے اسپیکر منتخب کئے گئے ہیں۔ اتوار کو اسمبلی میں اسپیکر عہدے کے لئے الیکشن میں انہوں نے مہا وکاس اگھاڑی امیدوار اور شیو سینا رکن اسمبلی راجن سالوی کو شکست دی۔ راہل نارویکر کی حمایت میں کل 164 ووٹ پڑے، جبکہ اپوزیشن میں 107 ووٹ پڑے۔ انہیں بی جے پی کے علاوہ شندے گروپ کی حمایت حاصل تھی، جبکہ ادھو ٹھاکرے گروپ والی شیو سینا، کانگریس اور این سی پی راجن سالوی کی حمایت کر رہی تھیں۔ اس سے قبل مہاراشٹر اسمبلی اسپیکر کے الیکشن کے لئے اتوار کی صبح وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سمیت سبھی اراکین، اسمبلی پہنچے۔

      بی جے پی کے سبھی اراکین اسمبلی دیویندر فڑنویس کے ساتھ اسمبلی میں پہنچے، جبکہ شندے گروپ کے اراکین اسمبلی ٹرائی ڈینٹ ہوٹل سے سیدھے اسمبلی پہنچے۔ شیو سینا میں بغاوت کے بعد مہا وکاس اگھاڑی حکومت اقلیت میں ہونے کی وجہ سے گرگئی تھی۔ شیو سینا کے باغی لیڈر ایکناتھ شندے اور ان کی حمایت کر رہی پارٹی کے 40 اراکین اسمبلی نے بی جے پی کے تعاون سے نئی حکومت کی تشکیل کی۔ آپ کو بتادیں کہ کانگریس لیڈر نانا پٹولے کے فروری، 2021 میں استعفیٰ کے بعد سے ہی مہاراشٹر اسمبلی اسپیکر کا عہدہ خالی ہے۔ این سی پی لیڈر نرہری سیتا رام جروال ڈپٹی اسپیکر کے طور پر 30 جون 2022 تک اسمبلی کی کارروائی کو چلاتے رہے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: