کولکتہ میں کشمیری کاروباری کی پٹائی، نامعلوم بدمعاشوں نے حملہ کے بعد لوٹے تقریبا 2 لاکھ روپے

کولکتہ کے سیالدہ ڈویزن میں جنوبی سیکشن کے پارک سرکس اسٹیشن پر ایک کشمیری شال کے کاروباری پر نامعلوم بدمعاشوں نے حملہ کرکے اس سے 1,95,000روپے لوٹ لئے۔

Mar 17, 2019 12:03 AM IST | Updated on: Mar 17, 2019 12:03 AM IST
کولکتہ میں کشمیری کاروباری کی پٹائی، نامعلوم بدمعاشوں نے حملہ کے بعد لوٹے تقریبا 2 لاکھ روپے

علامتی تصویر

کولکتہ کے سیالدہ ڈویزن میں جنوبی سیکشن کے پارک سرکس اسٹیشن پر ایک کشمیری شال کے کاروباری پر نامعلوم بدمعاشوں نے حملہ کرکے اس سے 1,95,000روپے لوٹ لئے۔ سرکاری ریلوے پولیس (جی آر پی ایف) کی تفتیشی ٹیم نے سنیچر کو یہ اطلاع دی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ سنیچر کی شام کو اس وقت ہوا جب کاروباری تاجر کو پیسے دینے کیلئے پارک سرکس اسٹیشن کی طرف جارہا تھا۔ اسی دوران ایک نوجوان نے اسے بلایا اور اس کی شناخت پوچھی جیسے ہی انہوں نے اپنی پہچان بتائی اسی دوران اچانک ایک بدمعاش نے پیچھے اس پر چاقو سے حملہ کردیا جس کی وجہ سے اس کے پیٹ اور ہاتھوں میں چوٹ آئی ہے۔ اس سے پہلے کہ وہ اپنے ہوش میں آتا حملہ آور 1.95لاکھ روپے سے بھرابیگ لیکر فرار ہوگئے۔

بالی گنج ریلوے اسٹیشن پر ایف آئی آر درج کرائی دی گئی ہے اور جی آر پی ایف معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔ اس معاملہ میں اب تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ جموں وکشمیر کا کاروباری اس علاقہ میں گزشتہ آٹھ برسوں سے کشمیری شال فروخت کرنے کا کام کررہا ہے۔

Loading...

 

Loading...