اب بہارمیں موب لنچنگ: موبائل چوری کے شک میں نوجوان کا پیٹ پیٹ کرقتل

بہار کے مظفر پورمیں موب لنچنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں ناراض بھیڑ نے موبائل چوری کے شک میں ایک نوجوان کو پیٹ پیٹ کرقتل کردیا۔

Jul 29, 2018 05:05 PM IST | Updated on: Jul 29, 2018 05:05 PM IST
اب بہارمیں موب لنچنگ: موبائل چوری کے شک میں نوجوان کا پیٹ پیٹ کرقتل

بہار کے مظفر پور میں موب لنچنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں ناراض بھیڑ نے موبائل چوری کے شک میں ایک نوجوان کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ارجن نام کے ایک نوجوان پرلوگوں نے پہلے موبائل چدوری کا الزام لگایا اور پھر اس کی پٹائی کردی، جس سے اس کی موت ہوگئی۔

اس دوران ارجن کے ساتھ موجود ایک دیگر نوجوان بھی بھیڑ کے حملے میں خطرناک طریقے سے زخمی ہوا ہے، جسے علاج کے لئے مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Loading...

یہ واقعہ مظفرپور ضلع کے اہیاپور تھانہ علاقہ میں واقع جگد مبا نگر کا ہے۔ واقعہ کے بعد مہلوک کےاہل خانہ نے معاوضہ کے مطالبات کولےکر سڑک جام کردیا۔ موقع پرپہنچی پولیس نے سمجھا بجھا کرمعاملے کوخاموش کرایا اورسخت کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

سٹی ڈی ایس پی مکل رنجن نے کہا کہ ارجن کی موت قتل ہے، اس حملے میں شامل لوگوں کی نشاندہی کرکے مناسب کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے موب لنچنگ کے واقعات کے خلاف قانون بنانے کے لئے مرکزی داخلہ سکریٹری کی صدارت میں ایک ایک ہائی لیول کمیٹی کی تشکیل کی گئی ہے۔

یہ کمیٹی موب لنچنگ کو روکنے سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم کو نافذ کرانے پر نظررکھے گی۔ کمیٹی یہ یقینی بنائے گی کہ سپریم کورٹ میں موب لنچنگ کے بارے میں جو حکم دیا تھا، اس پر صحیح طریقے سے عمل ہورہا ہے یا نہیں۔

Loading...