الورمیں پھرنوجوان کی موب لنچنگ، بچانےگئی پولیس کو بھی پیٹا

موب لنچنگ کے لئے پورے ملک میں بدنام ہوچکے الورضلع میں ہفتہ کوایک بارپھر یوسی ہی بڑی واردات سامنے آئی ہے۔ یہاں بھیڑمیں شامل تقریباً 100 سے زیادہ لوگوں نے ایک نوجوان کی بے رحمی سے پٹائی کرڈالی۔

Aug 31, 2019 10:33 PM IST | Updated on: Aug 31, 2019 10:41 PM IST
الورمیں پھرنوجوان کی موب لنچنگ، بچانےگئی پولیس کو بھی پیٹا

الورمیں پھرنوجوان کی موب لنچنگ، پولیس نے بچایا توانہیں بھی پیٹا۔

موب لنچنگ کےلئے پورے ملک میں بدنام ہوچکےالورضلع میں ہفتہ کوایک بارویسی ہی بڑی واردات سامنےآئی ہے۔ یہاں بھیڑمیں شامل تقریباً 100 سے زیادہ لوگوں نےایک نوجوان کی بے رحمی سے پٹائی کرڈالی۔ بھیڑنےبیچ بچاؤ کرنےآئے پولیس اہلکاروں کوبھی نہیں بخشا اوراسے بھی لات گھونسے سے مارتے رہے۔ متاثرہ نوجوانوں کوسنگین حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وہاں اس کا علاج کیاجارہا ہے۔

الورکے صدرتھانہ علاقے میں ہوئی واردات

Loading...

اطلاعات کےمطابق موب لنچنگ کی یہ واردات الورکےصدرتھانہ علاقےکے پاپڑی موڑپر دوپہرمیں ہوئی۔ الور- بھواڑی شاہراہ پربھیڑنے ہریانہ نمبرکی ایک کارمیں سوارنوجوان کو پکڑکراس کی پٹائی کردی۔ اس دوران کارمیں سواردولوگ بھاگنےمیں کامیاب ہوگئے۔ جبکہ گاڑی ڈرائیورہریانہ کے پنہاما کےسکراوا گاؤں کے باشندہ حاکم علی کی 100 سے زیادہ لوگوں کی بھیڑنے پکڑکراس کی جم کرپٹائی کردی۔ اطلاعات کے بعد موقع پرپہنچی صدر تھانہ پولیس نے زخمی حاکم علی کوبھیڑسےچھڑوا کرالورکےراجیو گاندھی اسپتال میں داخل کرایا ہے۔ وہاں ٹراما سینٹرمیں اس کا علاج چل رہا ہے۔

ہیڈ کانسٹبل نے دکھائی بہادری

بھیڑجب حاکم کی پٹائی کررہی تھی توصدرتھانےکے ہیڈ کانسٹبل سندرسنگھ نے بہادری دکھاتےہوئےبھیڑسے نوجوان کوبچالیا۔ تاہم اس دوران بھیڑنے کانسٹبل سندرسنگھ کوبھی لات گھونسےمارے۔ پھربھی کانسٹبل نےنوجوان حاکم کوان سےبچالیا۔ ورنہ آج ایک بارپھربھیڑ ایک نوجوان کی جان لےلیتی۔

بھیڑ نے پیچھا کرکے پکڑا

پرچہ بیان میں حاکم علی نےبتایا کہ وہ جنید کےساتھ جارہا تھا۔ راستےمیں رام گڑھ میں جنید نےاے ٹی ایم سے پیسےنکالےتھے۔ اسی دوران جنید کی کسی نوجوان سےکہا سنی ہوگئی تھی توانہوں نےمارپیٹ شروع کردی۔ اس کےبعد وہ وہاں سےکسی طرح سے بچ کرکارسےبھاگ نکلے۔ اس پرلوگوں نےپیچھا کرتے ہوئےکتھورٹول سے پہلے پاپڑموڑپران کو پکڑلیا۔ بعد میں کارمیں توڑپھوڑکرکے پٹائی شروع کردی۔ پھرپولیس نےآکربچایا۔

  درج ہوا معاملہ

ڈی ایس پی دیہات صفات خان نےبتایا کہ ایک نوجوان کی بھیڑکےذریعہ پٹائی کی گئی ہے۔ اسے سنگین حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس کے پرچہ بیان کی بنیاد پرپولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ پولیس جانچ کررہی ہےکہ کتنےلوگوں نےنوجوان کی پٹائی کی۔

Loading...