جھارکھنڈ میں پھر موب لنچنگ، گئوکشی کے شبہ میں نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل

جھارکھنڈ میں موب لنچنگ کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ ایک طرف تبریز انصاری موب لنچنگ معاملہ ملک بھر میں موضوع بحث بنا ہوا ہے تو وہیں، دوسری طرف جھارکھنڈ میں ایک اور موب لنچنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

Sep 23, 2019 12:57 PM IST | Updated on: Sep 23, 2019 12:57 PM IST
جھارکھنڈ میں پھر موب لنچنگ، گئوکشی کے شبہ میں نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل

علامتی تصویر

کھونٹی۔ جھارکھنڈ میں موب لنچنگ کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ ایک طرف تبریز انصاری موب لنچنگ معاملہ ملک بھر میں موضوع بحث بنا ہوا ہے تو وہیں، دوسری طرف جھارکھنڈ میں ایک اور موب لنچنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں کے ضلع کھونٹی میں گئوکشی کو لے کر موب لنچنگ کے واقعہ میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی ہے۔

معاملہ کررا تھانہ علاقہ کے جلٹنڈا سواری گاؤں کا ہے۔ اطلاع ملنے پر آس پاس کے گاؤں کے لوگ متحد ہو کر جیسے ہی ندی کے کنارے پہنچے تو انہوں نے وہاں کچھ لوگوں کو گئوکشی کرتے ہوئے دیکھ لیا۔ اس پر مشتعل بھیڑ نے تین لوگوں کو پکڑ لیا اور انہیں جم کر پیٹنا شروع کر دیا۔

اطلاع ملنے کے بعد کررا تھانہ کی پولیس فورا جائے واردات پر پہنچی اور اس نے بچاؤ کرتے ہوئے تینوں زخمی نوجوانوں کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ تینوں زخمیوں کو ابتدائی علاج کے لئے کررا لایا گیا جہاں سے بہتر علاج کے لئے دو کو ریمس ریفر کر دیا گیا۔ ریمس میں علاج کے دوران ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔

Loading...

مرنے والے کی شناخت کلنتس بارلا کے طور پر ہوئی جو لاپنگ تھانہ علاقے کے گوپال پور کا رہنے والا تھا۔ وہیں زخمی نوجوانوں کی شناخت فلپ ہورو اور پھاگو كچچھپ کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ كررا تھانے علاقے کے رہنے والے ہیں۔ ڈی آئی جی اے وی ہومکر نے بتایا کہ اس معاملے میں 5 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور باقی ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے۔

Loading...