موب لنچنگ: چوری کےالزام میں بھیڑ نے دولوگوں کوجم کرپیٹا، حالت نازک

بہارکی راجدھانی پٹنہ میں ایک بار بھیڑکا مبینہ انصاف سامنے آنے کے بعد پولیس محکمے میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ موب لنچنگ کے واقعات میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

Aug 03, 2019 05:56 PM IST | Updated on: Aug 03, 2019 05:56 PM IST
موب لنچنگ: چوری کےالزام میں بھیڑ نے دولوگوں کوجم کرپیٹا، حالت نازک

علامتی تصویر

بہارکی راجدھانی پٹنہ میں ایک بارپھرموب لنچنگ کا حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں دیگھا تھانہ کے گاندھی نگرمیں دولڑکوں کوبھیڑنے جم کرپیٹا۔ بتایا جارہا ہے کہ دہلی کے رہنے والے دونوں لوگوں پرچوری کا الزام ہے۔ پولیس کے پہنچنے تک بھیڑ کی پٹائی سے دونوں کی حالت شدید سنگین ہوگئی تھی۔ تب پولیس نے لوگوں سے بچاکران دونوں کو حراست میں لے لیا اورپی ایم سی ایچ میں علاج کے لئے بھیج دیا ہے۔ جہاں دونوں کی حالت سنگین بتائی جارہی ہے۔

بہارکی راجدھانی پٹنہ میں ایک بار بھیڑکا مبینہ انصاف سامنے آنے کے بعد پولیس محکمے میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ شہرایس پی خود جائے حادثہ پرپہنچے اورمعاملے کی تفتیش کی۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ دونوں نوجوان بہارگھومنے آئے ہیں، لیکن بھیڑنے افواہ کی وجہ سے ان پر حملہ کردیا۔

Loading...

واضح رہے کہ بہارمیں موب لنچنگ کے واقعات میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے میں ہی مختلف اضلاع سے 10 حادثات سامنے آچکی ہیں، جس میں بھیڑنے قانون اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔

پولیس کی سستی پرسوال

حال ہی میں ساسارام میں دو خواتین کی جم کرپٹائی کردی تھی۔ بے قابو بھیڑنے دونوں ہی خواتین کوکیچڑمیں گرا کرمارا تھا۔ اسی طرح نالندہ، دانا پور، بیگوسرائے سمیت کئی اضلاع میں بھیڑکےمبینہ انصاف کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ ان سبھی حادثات میں پولیس کافی دیرتک پہنچتی ہے۔

سنجے کمارکی رپورٹ

Loading...