خاتون کو برہنہ کرکے شوہر کے سامنے 2 گھنٹے تک پیٹتی رہی بھیڑ، ویڈیو وائرل

بہار میں موب لنچنگ کی واردات رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ اب حاجی پور میں ہجومی تشدد نے چوری کا الزام لگاکر ایک خاتون کو برہنہ کرکے اس کے شوہر کے سامنے ہی بے رحمی سے پیٹا۔

Jul 20, 2019 10:24 AM IST | Updated on: Jul 20, 2019 11:10 AM IST
خاتون کو برہنہ کرکے شوہر کے سامنے 2 گھنٹے تک پیٹتی رہی بھیڑ، ویڈیو وائرل

علامتی تصویر

بہار میں موب لنچنگ کی واردات رکنے کانام نہیں لے رہے ہیں۔ اب حاجی پور میں  ہجومی تشدد نے چوری کا الزام لگاکر ایک خاتون کو برہنہ کرکے اس کے شوہر کے سامنے ہی بے رحمی سے پیٹا۔ اس دوران شوہر نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی تو اس سے بھی مار پیٹ کی گئی۔ اس دوران کافی تعداد میں بھیڑ جمع ہوگئی اور لوگوں نے خاتون کو چور کہتے ہوئے سڑک پر بھی گھسیٹا۔ اس دوران وہاں موجود کسی شخص نے اس پورے واقعے کا ویڈیو بنا لیا جو بعد میں وائرل ہوگیا۔

ریپ کی دی دھمکی: اس دوران بھیڑ نے خاتون کے کپڑے پھاڑ دئے اور گینگ ریپ کی بھی دھمکی دی۔ بتایا جارہا ہے کہ ہرولی میں واقع بوڑھی مئیا مندر میں کسی خاتون کی سونے کی چین چوری ہوگئی۔ آج تک کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون پر چوری کا الزام لگایا گیا  اور اسے پکڑ کر لوگوں نے پیٹنا شروع کردیا۔ اس دوران لوگوں نے خاتون کو کہا کہ فون کرکے اپنے شوہر کو یہاں بلاؤ۔ خاتون نے جب شوہر کو اس بات کی اطلاع دی تو وہ فوراً وہاں پہنچ گیا جس کے بعد بھیڑ نے اسے پیٹنا شروع کردیا۔

دو گھنٹے تک پیٹتی رہی بھیڑ نہیں پہنچا کوئی افسر 

اطلاعات کے مطابق تقریبا 2 گھنٹے تک بھیڑ نے خاتون اور اس کے شوہر کو یرغمال بنائے رکھا۔ ان کےساتھ جم کر مار پیٹ کی اور خاتون کے کپڑے پھاڑ دئے لیکن کوئی بھی افسر وہاں نہیں پہنچا۔ واردات کے کافی دیر بعد پولیس وہاں پہنچی اور خاتون اس کے شوہر کو اسپتال میں داخل کروایا۔ بتایا جا رہا ہے کہ جس چوری کی چین کا الزام خاتون پر لگایا تھا وہ اس کے پاس سے نہیں ملی۔

Loading...

Loading...