بند ہونے والے ہیں 7 کروڑ لوگوں کے موبائل نمبر، یکم نومبر سے پہلے کر لیں یہ کام

ٹرائی کی رپورٹ کے مطابق، حال میں ائیرسیل کے تقریبا 70 ملین (7 کروڑ) یوزرس ہیں۔ اگر انہوں نے طئے شدہ تاریخ سے پہلے اپنا نمبر پورٹ نہیں کرایا تو ان کا نمبر بند ہو جائے گا۔

Oct 29, 2019 10:23 AM IST | Updated on: Oct 29, 2019 10:24 AM IST
بند ہونے والے ہیں 7 کروڑ لوگوں کے موبائل نمبر، یکم نومبر سے پہلے کر لیں یہ کام

علامتی تصویر

نئی دہلی۔  ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا ( ٹرائی) کی حالیہ ریلیز کے مطابق، ٹیلی کام کمپنی ائیرسیل ( ائیرسیل یوزرس) کی سروس یکم نومبر سے بند ہو جائے گی۔ ایسے میں ائیرسیل کے تقریبا 7 کروڑ صارفین اگر 31 اکتوبر تک اپنا نمبر دوسرے نیٹ ورک میں پورٹ نہیں کراتے ہیں تو ان کا نمبر بند ہو جائے گا اور دوبارہ ایکٹیو نہیں ہو گا۔

دراصل، سال 2018 کی شروعات میں ائیرسیل نے سخت مسابقہ آرائی کے مدنظر اپنی خدمات دینی بند کر دی تھیں۔ فروری 2018 میں ائیرسیل نے ٹرائی سے یونیک پورٹنگ کوڈس ( یو پی سی) دینے کے لئے کہا تھا تاکہ اس کے صارفین موبائل نمبر کو بغیر پورٹ کئے سروس کو جاری رکھ سکیں۔ ٹرائی کی رپورٹ کے مطابق، حال میں ائیرسیل کے تقریبا 70 ملین (7 کروڑ) یوزرس ہیں۔ اگر انہوں نے طئے شدہ تاریخ سے پہلے اپنا نمبر پورٹ نہیں کرایا تو ان کا نمبر بند ہو جائے گا۔

ائیرسیل کے ہیں کروڑوں صارفین

Loading...

سال 2018 میں جب ائیرسیل نے سروس بند کی تھی تب اس کے 90 ملین یعنی 9 کروڑ یوزرس تھے۔ 22 فروری 2018 کو ائیرسیل نے ٹرائی سے اپنے صارفین کے لئے اضافی یو پی سی دینے کو کہا تھا۔

اٹھائیس فروری کو ٹرائی نے ائیرسیل کو اضافی کوڈ دیا۔ ٹیلی کام ٹاک کے مطابق، دستیاب ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ 28 فروری 2018 سے 31 اگست 2019 کے درمیان تقریبا 19 ملین ائیرسیل کسٹمرس نے ایم این پی کا متبادل منتخب کیا یعنی کہ اپنا نمبر پورٹ کروایا۔ اب ٹرائی کے اس حکم کے بعد ائیرسیل اور ڈش نیٹ کے کسٹمرس کو 31 اکتوبر تک اپنا نمبر کسی دیگر نیٹ ورک میں پورٹ کروانا ہو گا۔

Loading...