ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جلد بدل جائیں گے سب کے موبائل نمبر، 10 کی جگہ ہوں گے 11 عدد، جانیں تفصیل

ٹرائی کا ماننا ہے کہ 10 عدد والے موبائل نمبر کو 11 عدد والے موبائل نمبر سے بدلنے پر ملک میں زیادہ نمبر فراہم کرائے جاسکیں گے۔

  • Share this:
جلد بدل جائیں گے سب کے موبائل نمبر، 10 کی جگہ ہوں گے 11 عدد، جانیں تفصیل
جلد بدل جائیں گے سب کے موبائل نمبر، 10 کی جگہ ہوں گی 11 عدد

نئی دہلی: ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (TRAI) ملک میں موبائل فون نمبرنگ اسکیم کو بدلنے پر غور کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹرائی نے جمعہ کو ملک میں 11 ڈیزٹ (عدد) کے موبائل نمبر (11 digit mobile number) کو استعمال کرنے کی تجویز جاری کی ہے۔ ٹرائی کا ماننا ہے کہ 10 عدد والے موبائل نمبر کو 11 عدد والے موبائل نمبر سے بدلنے پر ملک میں زیادہ نمبر فراہم کرائے جاسکیں گے۔

 اس کے علاوہ ٹرائی نے فکسڈ لائن سے کال کرتے وقت موبائل نمبر کے آگے ’0’ لگانے کی بھی بات کہی ہے۔ فی الحال فکسڈ لائن کنکشن سے انٹر سروس ایریا موبائل کالس کرنے کے لئے پہلے ’0’ لگانا پڑتا ہے جبکہ موبائل سے لینڈ لائن پر بغیر ’0’ لگائے بھی کالنگ کی جاسکتی ہے۔

لینڈ لائن براڈ بینڈ کو لے کر کہی یہ بات

اس کے علاوہ ملک میں کم لینڈ لائن براڈ بینڈ کو لے کر ٹیلی کام ریگولیٹر ٹرائی اور ٹیلی کام محکمہ میں اختلاف ہوگیا ہے۔ سی این بی سی- آواز کو ذرائع سے خبر مل رہی ہے کہ ٹرائی نے ملک میں کم براڈ بینڈ کے لئے ٹیلی کام محکمہ کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ اس کے رویے کے خلاف پی ایم او کو خط لکھا ہے۔ اس میں یہ کہا گیا ہے کہ براڈ بینڈ کی تعداد بڑھانے کی سفارش کو محکمہ ٹیلی کام کو نظر انداز کر رہی ہے۔



ٹرائی نے فکسڈ لائن سے کال کرتے وقت موبائل نمبر کے آگے ’0’ لگانے کی بھی بات کہی ہے۔
ٹرائی نے فکسڈ لائن سے کال کرتے وقت موبائل نمبر کے آگے ’0’ لگانے کی بھی بات کہی ہے۔



کم لینڈ لائن براڈ بینڈ کو لے کر ٹرائی ٹیلی کام محکمہ سے ناراض ہے، جس کے سبب DoT, TRAI کی سفارشات منظور نہیں کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ TRAI نے 2017 میں براڈ بینڈ بڑھانے کی سفارش کی تھی، لیکن گزشتہ 4 سال سے TRAI کی سبھی سفارشات التوا میں ہے۔ کیبل ٹی وی سے انٹرنیٹ کنکشن کی سفارشات التوا میں ہے۔ ساتھ ہی پبلک وائی فائی ہاٹ اسپاٹ سے براڈ بینڈ کی سفارشات کو منظور نہیں کیا گیا ہے۔ TRAI نے پی ایم او (PMO ) کو خط لکھ کر اس بات کی شکایت کی ہے۔ ہندوستان میں صرف 2 کروڑ لوگوں کے پاس لینڈ لائن براڈ بینڈ ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستان میں 65 کروڑ لوگ انٹرنیٹ کے صارف ہیں۔
First published: May 30, 2020 11:24 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading