آج شام تک خطرناک طوفان میں تبدیل ہوگا’موچا‘!، ان ریاستوں میں شدید بارش کی وارننگ
خطرناک ہوا طوفان ’موچا‘، 3 دن کا ریڈ الرٹ، شمال مشرقی ریاستوں میں شدید بارش کی وارننگ۔ فائل فوٹو ۔
اندیشہ ہے کہ سائیکلون موچا کی وجہ سے 150-140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی اور ان کی زیادہ سے زیادہ رفتار 165 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، طوفان موچا تیزی سے بڑھتے ہوئے آج 13 مئی بروز ہفتہ کی شام کو خطرناک طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے اور اس سے 135 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا اندیشہ ہے۔ جمعہ کی رات سے ہی اس کا اثر دیکھنے کو ملنے لگے گا۔ ایسے میں محکمہ موسمیات نے 3 دنوں کا ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ تریپورہ، میزورم، ناگالینڈ، آسام اور منی پور میں بھاری بارش کی وارننگ دی گئی ہے۔ وہیں، ریاستی حکومتوں نے سبھی متعلقہ عہدیداروں سے جان و مال کے نقصان کو روکنے کے لیے سبھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو کہا ہے۔
آئی ایم ڈی بھونیشور کے سینئر سائنسداں اوماشنکر داس نے اے این آئی کو بتایا کہ طوفانی طوفان 'موچا' شدت اختیار کر کے جنوب مشرقی خلیج بنگال سے متصل وسطی خلیج بنگال کے علاقے میں انتہائی شدید طوفانی طوفان میں تبدیل ہو گیا ہے۔ اب یہ 9 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال کی سمت بڑھ رہا ہے۔ یہ طوفان بنگلہ دیش میانمار کے ساحل کی طرف بڑھے گا۔ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مغربی بنگال حکومت نے نشیبی اور ساحلی علاقوں سے لوگوں کو نکال کر محفوظ مقامات پر بھیج دیا ہے۔ مشرقی مدنی پور، جنوبی 24 پرگنہ ضلع، سندربن وغیرہ کے علاقوں میں امدادی سامان بھیج دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:
آئی ایم ڈی نے کہا کہ سائیکلوں موچا ہفتہ کی شام کے آس پاس اپنی انتہائی شدت تک پہنچ جائے گا۔ اس کے کاکس بازار (بنگلہ دیش) اور کیوکپیو (میانمار) کے درمیان جنوب مشرقی بنگلہ دیش اور شمالی میانمار کے ساحلوں کو عبور کرنے کا امکان ہے۔ اتوار دوپہر کے آس پاس سیتوے (میانمار) کے قریب ہوگا۔ ایسا اندیشہ ہے کہ سائیکلون موچا کی وجہ سے 150-140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی اور ان کی زیادہ سے زیادہ رفتار 165 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی ہوسکتی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔