உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وزارت تعلیم کی PM SHRI اسکیم کو مودی کابینہ کی منظوری، 14500 اسکولوں کی بدلے گی صورت

    وزارت تعلیم کی PM SHRI اسکیم کو مودی کابینہ کی منظوری، 14500 اسکولوں کی بدلے گی صورت ۔ فائل فوٹو ۔

    وزارت تعلیم کی PM SHRI اسکیم کو مودی کابینہ کی منظوری، 14500 اسکولوں کی بدلے گی صورت ۔ فائل فوٹو ۔

    PM SHRI YOJNA : پی ایم شری اسکیم کے تحت ملک بھر کے 14500 اسکولوں کی شکل تبدیل کی جائے گی ۔ کچھ نئے اسکول بنائے جائیں گے ۔ ان اسکولوں کو ماڈل اسکول کے طور پر ڈیولپ کیا جائے گا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : مودی کابینہ نے وزارت تعلیم کی 'پی ایم شری اسکیم' کو منظوری دیدی ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم اساتذہ کے موقع پر اس کا اعلان کیا تھا ۔ پی ایم شری اسکیم کے تحت ملک بھر کے 14500 اسکولوں کی شکل تبدیل کی جائے گی ۔ کچھ نئے اسکول بنائے جائیں گے ۔ ان اسکولوں کو ماڈل اسکول کے طور پر ڈیولپ کیا جائے گا ۔ پی ایم شری اسکولوں میں پڑھانے کیلئے ایک جدید اور جامع طریقہ ہوگا ۔ ان اسکولوں میں نئی تکنیک ، اسمارٹ کلاس روم کھیل اور دیگر چیزوں سمیت جدید انفراسٹرکچر پر دھیان دیا جائے گا ۔ یہ پروجیکٹ نئی ایجوکیشن پالیسی کے تحت چلایا جائے گا۔

      وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو یوم اساتذہ کے موقع پر پردھان منتری اسکولس فار رائزنگ انڈیا ( پی ایم شری) اسکیم کا اعلان کیا تھا ، اس کے تحت ملک بھر میں 14500 اسکولوں کو ڈیولپ کیا جائے گا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پی ایم شری اسکولوں میں تعلیم دینے کا ایک جدید اور جامع طریقہ ہوگا اور اس میں نئی تکنیک ، اسمارٹ کلاس روم، کھیل اور جدید انفراسٹرکچر پر بھی دھیان دیا جائے گا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: سپریم کورٹ نے کہا-دفعہ66اے کے تحت اب بھی کیس درج ہونا تشویش کا موضوع


      وزیر اعظم نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج یوم اساتذہ کے موقع پر میں ایک نئی پہل کا اعلان کررہا ہوں ۔ پردھان منتری اسکولس فار رائزنگ انڈیا (پی ایم شری) کے تحت ملک بھرمیں 14500 اسکولوں کو ڈیولپ کیا جائے گا ۔ یہ سبھی ماڈل اسکول بنیں گے اور ان میں قومی تعلیمی پالیسی کی پوری اسپرٹ ہوگی ۔ انہوں نے کہا تھا کہ پی ایم شری اسکولوں میں تعلیم دینے کا ایک جدید ، تبدیلی لانے والا اور جامع طریقہ ہوگا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: کیا ساتھ آئیں گی کانگریس اور AAP؟ نتیش کمار نے کہا- وقت کا انتظار کیجئے، سب اچھا ہی ہوگا


      قابل ذکر ہے کہ اس اسکیم کے ذریعہ پورے ہندوستان میں 14500 پرانے اسکولوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا ۔ اپ گریڈ کئے گئے اسکولوں میں تعلیم دینے کا ایک جدید ، تبدیلی لانے والا اور جامع طریقہ لگایا جائے گا ۔ اس میں نئی تکنیک ، اسمارٹ کلاس ، کھیل اور جدید انفراسٹرکچر پر خاص دھیان دیا جائے گا ۔ اسکیم کے ذریعہ قدیم اسکولوں کے ڈھانچے کو خوبصورت، مضبوط اور پرکشش بنایا جائے گا ۔

       

      کچھ معلومات کے مطابق ملک کے ہر بلاک میں کم از کم ایک پی ایم شری اسکول قائم کیا جائے گا ۔ اس اسکیم کے ساتھ ملک کے ہر ایک ضلع کے ایک سکینڈری اور سینئر سکینڈری اسکولوں کو بھی جوڑا جائے گا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: