اپنا ضلع منتخب کریں۔

    انفراسٹرکچر پر100 لاکھ کروڑ کی سرمایہ کاری، آبادی میں اضافہ کو روکنا ضروری: مودی

    وزیراعظم نریندر مودی لال قلعہ کی فصیل خطاب کرتے ہوئے۔(تصویر:نیوز18)۔

    وزیراعظم نریندر مودی لال قلعہ کی فصیل خطاب کرتے ہوئے۔(تصویر:نیوز18)۔

    وزیراعظم نریندر مودی نے ملک میں بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لئے 100 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا جمعرات کو اعلان کیا۔ ساتھ ہی آبادی میں اضافہ کو روکنے کے لئے عوامی بیداری کی ضرورت پر زور دیا۔

    • Share this:
      وزیراعظم نریندر مودی نے ملک میں بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لئے 100 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا جمعرات کو اعلان کیا۔ ساتھ ہی آبادی میں اضافہ کو روکنے کے لئے عوامی بیداری کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے تحفظ آب کے لیے مشن کے طور پر آگے بڑھانے اور پلاسٹک کو الوداع کہنے کی ہم وطنوں سے اپیل بھی کی۔



      پی ایم مودی نے ملک کی 73 ویں یوم آزادی کے موقع پرتاریخی لال قلعہ کی فصیل سے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کے سامنے کئی طرح کے چیلنجز ہیں، لیکن ملک کو بلندی پر لے جانا ہے اور دنیا میں اپنا مقام بنانا ہے. انہوں نے کہا’’ہمیں اپنے گھر میں ہی غربت سے نجات پر زور دینا ہے اور یہ کسی پر احسان نہیں ہے‘‘۔انہوں نے 21 ویں صدی میں ہندوستان کو مضبوط بنانے کے بارے میں غور کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا’’اب وقت آ گیا ہے کہ ہم لوگوں کے خواب پورا کرنے اور 21 ویں صدی کے ہندوستان کے بارے میں سوچنا شروع کریں‘‘۔

      انہوں نے کہا کہ پانچ سال پہلے لوگ یہ سوچتے تھے کہ کیا ملک بدلے گا یا یہ کہ کیا تبدیلی ہو سکتی ہے؟ لیکن آج لوگ یہ کہہ رہے ہیں،’’ہاں میرا ملک بدل سکتا ہے‘‘۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘ کا منتر لے کر ساتھ چلے تھے، لیکن پانچ سال میں ہی ہم وطنوں نے’سب کا اعتماد‘ کے رنگ سے پورے ماحول کو رنگ دیا ہے۔

      پی ایم مودی نے کہا کہ اگر 2014 سے 2019 تک کی ضروریات کی تکمیل کا دور تھا تو 2019 کے بعد کا عرصہ ہم وطنوں کی خواہشات کی تکمیل اور ان کے خوابوں کو پورا کرنے کا دور ہے۔ ملک میں آج 21 ویں صدی کی ضرورت کے مطابق جدید انفراسٹرکچر کی تعمیر ہو رہی ہے اور اس پر 100 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

      First published: