چین سے متصل گاووں کی چمکے گی قسمت، 'وائبرینٹ ویلیج پروگرام' کیلئے سرکار نے منظور کی اتنی بڑی رقم
چین سے متصل گاووں کی چمکے گی قسمت، 'وائبرینٹ ویلیج پروگرام' کیلئے سرکار نے منظور کی اتنی بڑی رقم (فائل فوٹو)
Vibrant Villages Programme: مرکزی حکومت نے اسٹریٹجک اہمیت کے حامل شمالی سرحدی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کیلئے'وائبرنٹ ویلیج پروگرام' کو منظوری دی ہے۔
نئی دہلی: مرکزی کابینہ نے بدھ کو چین سے متصل سرحدی علاقوں کی سیکورٹی کے حوالے سے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی حکومت نے اسٹریٹجک اہمیت کے حامل شمالی سرحدی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کیلئے'وائبرنٹ ویلیج پروگرام' کو منظوری دی ہے۔ یہ جانکاری دیتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ اس پروگرام پر 4800 کروڑ روپے کے خرچ کا انتظام کیا گیا ہے۔
انوراگ ٹھاکر نے کابینہ کی میٹنگ کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس سلسلے میں ایک تجویز کو منظوری دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ وائبرنٹ ویلیج پروگرام کو مالی سال 2022-23 سے 2025-26 کے دوران لاگو کیا جائے گا۔ اس کے لئے 4800 کروڑ روپے کا انتظام کیا گیا ہے، جس میں سڑکوں کی تعمیر پر 2500 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ ٹھاکر نے کہا کہ یہ ملک کی شمالی سرحد کی اسٹریٹجک اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اہم ہے۔ اس سے ان سرحدی گاووں میں یقینی ذریعہ معاش فراہم کیا جا سکے گا، جس سے نقل مکانی روکنے میں مدد ملے گی۔ اس کے ساتھ ہی سرحدی علاقوں کی سیکورٹی کو بھی مضبوطی ملے گی ۔
سرکاری بیان کے مطابق یہ پروگرام چار ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں روزی روٹی کے مواقع اور بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرے گا۔ اس سے شمالی سرحدی علاقے میں جامع ترقی کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ اس پروگرام سے یہاں رہنے والے لوگوں کو معیاری مواقع فراہم ہوسکیں گے ۔
مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے یہ بھی بتایا کہ کابینہ نے ملک میں کوآپریٹو تحریک کو مضبوط کرنے اور زمینی سطح تک اس کی رسائی کو یقینی بنانے کیلئے اگلے 5 سالوں میں 2 لاکھ کثیر المقاصد پیکس / ڈیری / مچھلی کوآپریٹیو کمیٹیاں قائم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔