ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

لاک ڈاون کے درمیان مودی حکومت کا بڑا اعلان، ان 5 ریاستوں کےلوگ بھی اس اسکیم کا اٹھا سکیں گےفائدہ

مرکزی حکومت (Central Government) نے ون نیشن ون راشن کارڈ اسکیم (One Nation One Ration Card) کے تحت جمعہ کو بڑا اعلان کیا ہے۔

  • Share this:
لاک ڈاون کے درمیان مودی حکومت کا بڑا اعلان، ان 5 ریاستوں کےلوگ بھی اس اسکیم کا اٹھا سکیں گےفائدہ
وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا نے ہمیں لوکل مارکیٹ چین کی اہمیت بھی سمجھادی ہے ۔ لوکل صرف ضرورت ہی نہیں بلکہ ہم سب کی ذمہ داری بھی ہے ۔ لوکل کو ہمیں اپنی زندگی کا منتر بنانا ہی ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو جو گلوبل برانڈس نظر آتے ہیں ، وہ بھی کبھی لوکل تھے ، لیکن جب وہاں کے لوگوں نے انہیں اپنایا اور انہیں قبول کیا تو وہ لوکل سے گلوبل بن گئے ۔ ایسے میں آج سے ہر ہندوستانی کو لوکل کیلئے ووکل بننا ہوگا ۔ آج سے ہر ہندوستانی کو نہ صرف مقامی مصنوعات خریدنی ہوں گی بلکہ ان پر فخر بھی کرنا ہوگا ۔

نئی دہلی: مرکزی حکومت (Central Government) نے ون نیشن ون راشن کارڈ اسکیم (One Nation One Ration Card) کے تحت جمعہ کو بڑا اعلان کیا ہے۔ مرکز کی مودی حکومت (Modi Government) نے ملک کی پانچ مزید ریاستوں کو اس اسکیم سے جوڑ دیا ہے۔ بہار، اترپردیش، پنجاب، ہماچل پردیش اور دمن دیو بھی اب ون نیشن ون راشن کارڈ اسکیم کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔ مرکزی حکومت نے یکم جنوری 2020 کو کل 12 ریاستوں کو آپس میں اس اسکیم سے جوڑا تھا۔ اب ملک میں کل 17 ریاست ہوگئی ہیں، جو اس اسکیم سے آپس میں جڑ جائیں گی۔


ون نیشن ون راشن کارڈ سے مزید پانچ ریاستیں منسلک


مرکزی وزیر برائےخوراک ورسد رام ولاس پاسوان (Ram Vilas Paswan) نےجمعہ کو ٹوئٹ کرکے اس بات کی اطلاع دی۔ مرکزی حکومت نے ’ون نیشن، ون راشن کارڈ’ اسکیم کو آئندہ یکم جون سے پورے ملک میں نافذ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ رام ولاس پاسوان نے بتایا کہ 12 ریاستوں میں پہلے سے ہی یہ اسکیم نافذ کی جاچکی ہے۔ اب ان پانچ ریاستوں میں بھی ون نیشن، ون راشن کارڈ اسکیم نافذ کردی گئی ہے۔




پانچ اور ریاست ون نیشن ون راشن کارڈ اسکیم سے جڑیں

خوراک ورسد کے مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان (Ram Vilas Paswan) نےجمعہ کو ٹوئٹ کرکے اس بات کی اطلاع دی۔ مرکزی حکومت ’ون نیشن، ون راشن کارڈ’ اسکیم کو یکم جون سے پورے ملک میں نافذ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ رام ولاس پاسوان نے بتایا کہ 12 ریاستوں میں پہلے سے یہ اسکیم نافذکی جاچکی ہے۔ اب ان پانچ ریاستوں میں بھی ون نیشن، ون راشن کارڈ اسکیم نافذ کردی گئی ہے۔

ایک راشن کارڈ مودی حکومت کی ایک شاندار اسکیم ہے۔
ایک راشن کارڈ مودی حکومت کی ایک شاندار اسکیم ہے۔


12 ریاستوں میں پہلے سے ہی نافذ ہے اسکیم

واضح رہےکہ اس اسکیم کے نافذ ہونے کے بعد کسی بھی ریاست کا آدمی کسی بھی ریاست سے راشن لے سکتا ہے۔ ’ایک قوم، ایک راشن کارڈ’ اسکیم یکم جون 2020 سے شروع ہوگی۔ اس اسکیم میں پرانا راشن کارڈ بھی قابل قبول ہوگا۔ ملک کی 12 ریاستوں آندھرا پردیش، تلنگانہ، گجات، مہاراشٹر، ہریانہ، راجستھان، کرناٹک، کیرلا، مدھیہ پردیش، گوا، جھارکھنڈ اور تری پورہ میں ’ایک قوم’، ایک راشن کارڈ’ سہولت کی شروعات ہوچکی ہے۔

اس اسکیم سے راشن ملنا ہوگا آسان

اس اسکیم کے تحت کسی کو بھی نیا راشن کارڈ بنوانے کی ضرورت نہیں ہے۔ 12 ریاستوں میں یکم جنوری سے راشن کارڈ کی اسکیم نافذ ہوچکی ہے۔ ایک ملک، ایک راشن کارڈ مودی حکومت کی ایک شاندار اسکیم ہے، جس کے تحت پورے ملک میں پی ڈی ایس ہولڈروں کو ملک کے کسی بھی کونے میں عوامی تقسیم کے نظام کی دوکانوں سے ان کے حصے کا راشن مل سکےگا۔
First published: May 01, 2020 10:53 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading