اپنا ضلع منتخب کریں۔

    مودی سرکار نے ریلوے ملازمین کو دیا دیوالی کا تحفہ، جانئے کابینہ کے اہم فیصلے

    مودی سرکار نے ریلوے ملازمین کو دیا دیوالی کا تحفہ، جانئے کابینہ کے اہم فیصلے ۔ تصویر : اے این آئی ۔

    مودی سرکار نے ریلوے ملازمین کو دیا دیوالی کا تحفہ، جانئے کابینہ کے اہم فیصلے ۔ تصویر : اے این آئی ۔

    مرکز کی نریندر مودی سرکار نے ریلوے ملازمین کو دیوالی کا تحفہ دیا ہے ۔ بدھ کو ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں گیارہ لاکھ سے زیادہ ملازمین کو سرکار نے پروڈکٹیو لنک انسینٹو دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : مرکز کی نریندر مودی سرکار نے ریلوے ملازمین کو دیوالی کا تحفہ دیا ہے ۔ بدھ کو ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں گیارہ لاکھ سے زیادہ ملازمین کو سرکار نے پروڈکٹیو لنک انسینٹو دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر انوراگ کشیپ نے میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں یہ جانکاری دی ۔ انوراگ ٹھاکر نے بتایا کہ ریلوے کے 11.27  لاکھ ملازمین کو 1,832 کروڑ روپے کا پروڈکٹیویٹی لنکڈ بونس دیا جائے گا ۔ یہ 78 دنوں کا بونس ہوگا اور اس کی زیادہ حد 17,951 روپے ہوگی ۔

      وہیں رسوئی گیس کے دام کو لے کر انوراگ ٹھاکر نے بتایا کہ ایل پی جی کے دام دنیا میں بڑھے ہیں ۔ کئی ممالک میں 300 فیصدی تک دام بڑھے ہیں، اس کے مقابلہ میں ہندوستان میں اب بھی یہ کم ہے ۔ پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگ آئل کمپنیوں نے جون 2020 سے 22 تک 22 ہزار کروڑ کا جو خرچہ برداشت کیا ہے، تو ون ٹائم گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ہم نے دام کو مستحکم کرنے کیلئے اور اس 22 ہزار کروڑ روپے کا بوجھ عوام پر نہ پڑے، اس کیلئے کئی قدم اٹھائے ہیں ۔

      انہوں نے کہا کہ پٹرول ۔ ڈیزل میں سرکار نے سینٹرل ٹیکسوں میں کمی کی تھی اور بی جے پی حکومت والی ریاستوں نے بھی کمی کی تھی اور وقتا فوقتا ہندوستانی حکومت نے کئی قدم اٹھائے ہیں ۔ ہم تیل باہر سے ہی امپورٹ کرتے ہیں اور پوری دنیا میں کروڈ آئل کی بڑھی قیمتیں کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: کالے جادو کے تحت دو خواتین کا مبینہ طور پر قتل، متاثرین کے گوشت کھانے کی اطلاع


      یہ بھی پڑھئے: چیف جسٹس آف انڈیا کا کیسے ہوتا ہے تقرر؟ کیا جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ بن سکتے ہیں CJI؟


      انوراگ ٹھاکر نے بتایا کہ گجرات میں دین دیال اپادھیائے پورٹ پر پی پی پی موڈ کے تحت کنٹینر ٹرمنل اور ملٹی پرپز کارگو بنے گا، جس پر 5883 کروڑ روپے خرچ ہوں گے ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ پی ایم ڈیوائن اسکیم کے تحت شمال مشرق کیلئے 66000 کروڑ روپے کو منظوری دیدی گئی ہے ۔

      انہوں نے کہا کہ پچھلے 70 سال میں جو کام ہونا تھا، وہ نہیں ہوا ۔ وزیر اعظم نے لک ایسٹ پالیسی کو ایکٹ ایسٹ میں بدلا اور اس کے تحت پی ایم ڈیوائن اسکیم کو منظوری دی گئی ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: