اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جی20 کی آج صدارت کرے گا ہندوستان، 50 شہروں میں ہوں گی 200 میٹینگیں، بتائی جائے گی 75 سال کی کامیابیاں

    جی20 کی آج صدارت کرے گا ہندوستان، 50 شہروں میں ہوں گی 200 میٹینگیں، بتائی جائے گی 75 سال کی کامیابیاں

    جی20 کی آج صدارت کرے گا ہندوستان، 50 شہروں میں ہوں گی 200 میٹینگیں، بتائی جائے گی 75 سال کی کامیابیاں

    پی ایم نے اپنے خطاب میں کہا کہ یکم دسمبر سے ہندوستان جی20 کی صدارت کرے گا۔ ہنوستان کے لیے یہ ایک تاریخی موقع ہے اس لیے آج اس سمٹ کی ویب سائٹ، تھیم اور لوگو کو لانچ کیا گیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi, India
    • Share this:
      ہندوستان اس سال جی20 ممالک کی صدارت کرے گا۔ اس کا اعلان پہلے ہی ہوچکا ہے۔ وہیں، یکم دسمبر یعنی آج سرکاری سطح پر ہندوستانی جی 20 کی صدارت حاصل کرے گا۔ اس موقع کو خاص بنانے کے لیے مرکز نے خصوصی تیاریاں کی ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ اس موقع پر ملک بھر میں 100 سے زیادہ یادگاروں پر جی20 لوگو کو دکھایا جائے گا۔ اس کے لیے خصوصی تیاریاں بھی کی گئی ہیں۔

      ذرائع نے بتایا کہ صدارت حاصل کرنے کے بعد جی 20 چوٹی کانفرنس تک ملک بھر کے 50 شہروں میں 200 سے زیادہ میٹنگوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ان میں سے کچھ میٹنگوں کی میزبانی کرنے کے لیے ان حصوں کا انتخاب کیا گیا ہے جن کے بارے میں لوگوں کو بہت کم معلومات ہے۔ ذرائع کے مطابق، اس کے پیچھے پی ایم مودی کا مقصد ہے کہ سبھی اضلاع اور بلاک کو جی20 سے جوڑا جائے اور پی ایم مودی کے ویژن کو عوامی شراکت داری کے ذریعے ہر شخص تک پیغام پہنچایا جائے۔

      وزیراعظم مودی نے کیا تھا لانچ
      جی ٹوئنٹی کی صدارت کا اعلان ہونے کے بعد پی ایم مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جی ٹوئنٹی کے نئے لوگو-تھیم اور ویب سائٹ کا اجرا عمل میں لایا تھا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ جی ٹوئنٹی کا یہ لوگو صرف ایک علامتی نشان نہیں ہے بلکہ یہ ایک پیغام ہے۔ یہ ایک جذبہ ہے جو ہماری رگوں میں ہے۔ یہ ایک عہد ہے جو ہماری سوچ میں شامل رہا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      اسکالرشپ کو بند کرنا اقلیتی طلبا کو تعلیم سے دور کرنے کی سازش

      یہ بھی پڑھیں:
      مہاراشٹر کے سابق وزیر نواب ملک کو بڑا جھٹکا، کورٹ نے خارج کی ضمانت کی عرضی

      پی ایم نے اپنے خطاب میں کہا کہ یکم دسمبر سے ہندوستان جی20 کی صدارت کرے گا۔ ہنوستان کے لیے یہ ایک تاریخی موقع ہے اس لیے آج اس سمٹ کی ویب سائٹ، تھیم اور لوگو کو لانچ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں ملک کی سبھی عوام کو بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: