کابینہ کمیٹیوں کی ازسر نو تشکیل، وزیر داخلہ امت شاہ تمام آٹھ کمیٹیوں کے رکن

کابینہ سیکریٹریٹ کی جانب سے جمعرات کو یہاں جاری ریلیز کے مطابق وزیر داخلہ امت شاہ کو تمام آٹھ کمیٹیوں کا ممبر بنایا گیا ہے جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی رہائش سے متعلق اور پارلیمانی امور کی کمیٹی میں شامل نہیں رہیں گے۔

Jun 06, 2019 11:41 AM IST | Updated on: Jun 06, 2019 11:43 AM IST
کابینہ کمیٹیوں کی ازسر نو تشکیل، وزیر داخلہ امت شاہ تمام آٹھ کمیٹیوں کے رکن

کابینہ کمیٹیوں کی ازسر نو تشکیل ، تقرری کمیٹی میں مودی اور شاہ

حکومت نے سکیورٹی اور تقرری سے متعلق کمیٹیوں سمیت مرکزی کابینہ کی آٹھ کمیٹیوں کی از سر نو تشکیل کی ہے۔ تقرری امور کی کمیٹی کے ممبران میں صرف وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ شامل ہوں گے۔ کابینہ سیکریٹریٹ کی جانب سے جمعرات کو یہاں جاری ریلیز کے مطابق وزیر داخلہ امت شاہ کو تمام آٹھ کمیٹیوں کا ممبر بنایا گیا ہے جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی رہائش سے متعلق اور پارلیمانی امور کی کمیٹی میں شامل نہیں رہیں گے۔

سکیورٹی معاملات کی اہم کمیٹی میں وزیر اعظم سمیت پانچ رکن ہوں گے جن میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر شامل ہیں۔ سیاسی امور کی کمیٹی میں وزیر اعظم کے علاوہ وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر روڈو ٹرانسپورٹ نتن گڈکری،وزیر خزانہ  نرملا سیتا رمن، خوراک اور صارفین امور کے وزیر رام ولاس پاسوان، وزیر زراعت نریندر تومر، وزیر مواصلات روی شنکر پرساد ، فوڈ پروسیسنگ کی وزیر ہرسمرت کور بادل، وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن، وزیر ریل وزیر پیوش گوئل، وزیر صنعت اروند ساونت اور پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی ہوں گے۔

اقتصادی امور کی کمیٹی میں وزیر اعظم، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر روڈ اور ٹرانسپورٹ وزیر نتن گڈکری، وزیر کیمیکل ڈی وی سدانند گوڑا، وزیر خزانہ  نرملا سیتا رمن، وزیر زراعت نریندر تومر، وزیر مواصلات روی شنکر پرساد، فوڈ پروسیسنگ کی وزیر ہرسمرت کور بادل، وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، وزیر ریل پیوش گوئل اور وزیر پٹرولیم دھرمیندر پردھان شامل ہیں۔

پارلیمانی امور کی کمیٹی کے ممبران میں وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، خوراک اورصارفین امور کے وزیر رام ولاس پاسوان، وزیر زراعت نریندر تومر، وزیر مواصلات روی شنکر پرساد، جنگلات و ماحولیات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر اور پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی ہوں گے ۔ پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال اور وی مرلی دھرن کو کمیٹی کا خصوصی وزٹنگ رکن بنایا گیا ہے۔ رہائش سے متعلق کمیٹی کی تشکیل وزیر داخلہ امت شاہ کی قیادت میں دی گئی ہے اور وزیر روڈوٹرانسپورٹ نتن گڈکری، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اوروزیر ریل وزیر پیوش گوئل اس کے رکن ہوں گے۔ وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور شہری اور رہائشی امور کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری کو کمیٹی کا خصوصی وزٹنگ رکن بنایا گیا ہے۔ سرمایہ کاری سے متعلق کمیٹی کے چیئرمین وزیر اعظم ہوں گے۔ وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر روڈ اور ٹرانسپورٹ نتن گڈکری، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اوروزیر ریل وزیر پیوش گوئل اس رکن ہوں گے۔

Loading...

لیبر اور کوشل وکاس کمیٹی کے چیئرمین وزیر اعظم ہوں گے اور اس میں وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، وزیر زراعت نریندر تومر، وزیر ریل پیوش گوئل، انسانی وسائل اور ترقی کے وزیر رمیش پوکھریال، وزیر پٹرولیم دھرمیندر پردھان، کوشل وکاس کے وزیر مہندر ناتھ پانڈے، وزیر لیبر سنتوش گنگوار اور شہری اور رہائشی امور کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری ممبر کے طور پر شامل ہوں گے۔ وزیر روڈ و ٹرانسپورٹ نتن گڈکری، فوڈ پروسیسنگ کی وزیر ہرسمرت کور بادل، مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی اور وزیر پرہلاد سنگھ پٹیل کمیٹی کے خصوصی وزٹنگ رکن ہوں گے۔

Loading...