مودی حکومت کا بڑا فیصلہ، ڈاکٹروں کے خلاف تشدد پر 7 سال تک کی سزا اور جرمانہ
کورونا وائرس (coronavirus) کےخلاف جنگ لڑ رہے ڈاکٹروں کے خلاف بڑھتے تشدد پر وزیر اعظم مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں ایک آرڈیننس پاس کیا گیا ہے، جس میں 123 سال وبائی امراض ایکٹ میں تبدیلی کی گئی ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Apr 22, 2020 04:27 PM IST

ڈاکٹروں کے تحفظ کو لے کر مودی حکومت نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔ علامتی تصویر
نئی دہلی: کورونا وائرس (coronavirus) کےخلاف جنگ لڑ رہے ڈاکٹروں کے خلاف بڑھتے تشدد پر مرکزی حکومت نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بدھ کو ہی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں ایک آرڈیننس پاس کیا گیا ہے، جس کے بعد اب طبی اہلکاروں پ حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس میں تین ماہ سے 7 سال تک کی سزا کی تجویز ہے۔
حکومت نے اس کےلئے 123 سال پرانے وبائی امراض ایکٹ میں بڑی تبدیلی کرکے تشدد کے لئے سخت سزا کا التزام کیا ہے۔ مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر (Prakash Javadekar) نے بدھ کو ہوئی کابینہ کی میٹنگ کے بارے میں بتاتے ہوئےکہا ہے ڈاکٹروں اور طبی اہلکاروں پر ہورہے برداشت نہیں کی جائےگی۔ اس کے لئے مرکزی حکومت آرڈیننس لے کر آئی ہے جو صدر جمہوریہ کے دستخط کے بعد قانون میں بدل جائے گا۔ مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر (Prakash Javadekar) نےکہا کہ وبائی امراض ایکٹ (Epidemic Diseases Act) میں تبدیلی کرکے آرڈیننس نافذ کرنےکا فیصلہ لیا جائےگا۔ یہ نوٹس لینے اور غیر ضمانتی ہوگا۔ 30 دنوں میں کارروائی ہوگی، ایک سال میں فیصلہ آئےگا۔
Amendment to be made to Epidemic Diseases Act, 1897 and Ordinance will be implemented. Such crime will now be cognizable & non-bailable. Investigation will be done within 30 days. Accused can be sentenced from 3 months-5 yrs & penalised from Rs 50,000 upto Rs 2 Lakh: P Javadekar https://t.co/x3B5vjYZ8s
— ANI (@ANI) April 22, 2020
ڈاکٹروں- طبی اہلکاروں کے خلاف جرم پر ہوسکتی ہے یہ سزا
مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ طبی اہلکاروں پر تشدد کے لئے بھاری سزا اور بھاری بھرکم جرمانہ بھی لگایا جائے گا۔ ملزمین کو تین ماہ سے لے کر 5 سال کی سزا، 50 ہزارسے لے کر تین لاکھ تک کا جرمانہ ہوسکتا ہے۔ مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ طبی اہلکاروں کے خلاف ہونے والے حملوں اور تشدد کو بالکل برداشت نہیں کیا جائےگا۔ ان کی سیکورٹی کےلئے حکومت پورا تحفظ دینے والا آرڈیننس جاری کرے گی۔ وزیر اعظم مودی کے دستخط کے بعد یہ فوری اثر سے جاری ہوگا۔

حکومت نے 123 سال پرانے وبائی امراض ایکٹ میں بڑی تبدیلی کی ہے۔
ڈاکٹروں کو آئی سنگین چوٹ تو 7 سال کی سزا
مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ اگر زیادہ نقصان ہوا ہے تو 6 ماہ سے 7 سال کی سزا کا التزام اور جرمانہ ایک لاکھ روپئے سے 5 لاکھ روپئے تک ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے پیر کو انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (IMA) نے کہا تھا کہ اگر ڈاکٹروں کے خلاف ہورہے تشدد کےلئےحکومت نے ضروری اقدامات نہیں کئے تو بدھ کو موم بتی جلا کر احتجاج کریں گے اور جمعرات کو وہ ’کالا دن’ (سیاہ دن) منائیں گے۔