بلیک فنگس کی دوا پر ٹیکس نہیں لگے گا ، ویکسین پر پانچ فیصدی جی ایس ٹی : نرملا سیتارمن
نرملا سیتارمن (Nirmala Sitharaman) نے جی ایس ٹی کونسل میں لئے گئے فیصلے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسین پر جی ایس ٹی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔
نرملا سیتارمن (Nirmala Sitharaman) نے جی ایس ٹی کونسل میں لئے گئے فیصلے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسین پر جی ایس ٹی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔
نئی دہلی : وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی صدارت میں جی ایس ٹی کونسل کی 44 ویں میٹنگ کے بعد کورونا ویکسین پر پانچ فیصد جی ایس ٹی شرح کو ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ میٹنگ کے بعد پریس کانفرسن میں وزیر خزانہ نے کہا کہ جی ایس ٹی کونسل نے بلیک فنگس کی دوا کو ٹیکس فری کرنے کو منظوری دی ہے ۔
علاوہ ازیں جی ایس ٹی کونسل نے ریمیڈیسیور دوا پر جی ایس ٹی 12 فیصد سے کم کرکے پانچ فیصد کرنے کی تجویز کو منظور کرلیا ہے ۔ آکسیمیٹر ، میڈیکل گریڈ کی آکسیجن اور وینٹی لیٹر پر بھی جی ایس ٹی کی شرح 12 فیصد سے کم کرکے پانچ فیصد کردی گئی ہے ۔
केंद्र सरकार 75% वैक्सीन खरीद रही है और उसपर GST भी भर रही है। लोगों को सरकारी अस्पतालों में जो ये 75% वैक्सीन फ्री में उपलब्ध कराई जा रही है, जनता पर उसका कोई असर नहीं होगा: वित्त मंत्री निर्मला सीतारमण pic.twitter.com/Q6RqZ2jWpl
سیتارمن نے کہا کہ مرکزی حکومت 75 فیصد ویکسین خرید رہی ہے اور اس پر جی ایس ٹی بھی ادا کررہی ہے ۔ لوگوں کو سرکاری اسپتالوں میں جو یہ 75 فیصدی ویکسین مفت میں دسیتاب کرائی جارہی ہے ، عوام پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوگا ۔
سیتارمن نے کہا کہ الیکٹرک فرنیسیج اور ٹیمپریچر اکیوپمنٹ پر جی ایس ٹی کی شرح کم کرکے پانچ فیصدی اور ایمبولنس پر 12 فیصدی کردی گئی ہے ۔ یہ شرحیں ستمبر تک ویلڈ رہیں گی ۔ وزرا کے گروپ نے ان میں اگست تک تخفیف کی سفارش کی تھی ۔
بتادیں کہ 28 مئی کو ہوئی پچھلی میٹنگ میں پی پی ای کٹ ، ماسک اور ٹیکہ سمیت کورونا سے متعلق ضروری اشیا پر ٹیکس راحت دینے کیلئے وزرا کے ایک گروپ کو تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ غور طلب ہے کہ جی او ایم نے سات جون کو اپنی رپورٹ سونپ دی تھی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔