ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

لاک ڈاون کےبعد کورونا سے لڑنے کے لئے حکومت نے تیارکیا پلان، اب کم لوگوں میں ہوگا زیادہ کام

ہندوستان میں 23 ہزار سے زیادہ لوگ کورونا وائرس (Coronavirus) سے متاثر ہیں جبکہ پورے ملک میں اب تک 700 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔

  • Share this:
لاک ڈاون کےبعد کورونا سے لڑنے کے لئے حکومت نے تیارکیا پلان، اب کم لوگوں میں ہوگا زیادہ کام
لاک ڈاون ختم ہونے کے بعد ملک میں کس طرح کام کاج ہوگا، اس کو لے کر حکومت نے خاکہ تیار کیا ہے۔

نئی دہلی: کورونا وائرس (Coronavirus) کےانفیکشن کو کم کرنےکےلئے ان دنوں پورے ملک میں تین مئی تک لاک ڈاون نافذ ہے۔ ایسے میں لاک ڈاون ختم ہونےکے بعد ملک میں کس طرح کام کاج ہوگا، اس کو لےکر مرکزی حکومت نےخاکہ تیار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاک ڈاون کے بعد حکومت کا مقصد ہوگا کہ کم ازکم لوگوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ کام ہو۔ تاکہ اس سے ملک کی اکنامی (معیشت) بھی پٹری پرلوٹ آئے اور لوگ کورونا سے بھی محفوظ رہیں۔


تیار ہو رہا ہے پلان


حالانکہ حکومت نے ابھی تک اس بات پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا ہےکہ لاک ڈاون کو تین مئی کےبعد آگے بڑھایا جائےگا یا پھر نہیں۔ لیکن حکومت کی طرف سے ان دنوں لاک ڈاون کے بعد کے حالات پر غوروخوض کیا جارہا ہے۔ اس سے قبل مرکزی حکومت نے 20 اپریل سے زرعی اور انڈسٹریل علاقوں میں کئی چھوٹ دی تھی۔ ذرائع کے مطابق تین مئی کے بعد کئی طرح کی مزید چھوٹ مل سکتی ہے، لیکن اس پر حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔


کم لوگوں میں زیادہ کام

کہا جارہا ہےکہ حکومت زیادہ سے زیادہ آفس کے اسٹاف کو گھر سےکام کرنےکےلئےکہےگی۔ اس کے علاوہ فیکٹریوں میں بھی کام کاج شروع ہوگا، لیکن یہاں شفٹ کی ٹائمنگ کو بڑھاکر سوشل ڈسٹینسنگ پر زور دیا جائےگا۔ الگ سے اس کےلئے گائڈ لائن تیارکئےجائیں گے۔ اس کے علاوہ اس بات کی امید کم ہےکہ فی الحال لاک ڈاون کے بعد کسی شادی یا پھر مذہبی تقریب کی چھوٹ ملےگی۔

لاک ڈاون پر آخری فیصلہ وزیراعظم نریندرمودی لیں گے۔ فائل فوٹو- اے این آئی
لاک ڈاون پروزیراعظم نریندرمودی تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے تبادلہ خیال کے  آخری فیصلہ لیں گے۔ فائل فوٹو- اے این آئی


وزیراعظم مودی لیں گے آخری فیصلہ

لاک ڈاون پر آخری فیصلہ وزیراعظم نریندرمودی لیں گے۔ حالانکہ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 مئی کے بعد ہی ہندوستان میں کورونا کی اصلی تصویر صاف ہوگی۔ یعنی یہ پتہ چل سکےگا کہ کیا انفیکشن کم ہورہے ہیں یا پھر بڑھ رہے ہیں۔ فی الحال ہندوستان میں 23 ہزار سے زیادہ لوگ کورونا سے متاثرہیں جبکہ پورے ملک میں اب تک 700 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔
First published: Apr 24, 2020 04:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading