ہوم » نیوز » وطن نامہ

ہندوستانی عوام پر2500کروڑروپئے کااضافی بوجھ ۔ وجہہ جاننےکے لیے دیکھیں اسدالدین اویسی کا یہ ویڈیو

اسدالدین اویسی دھولیہ مالیگاوں پارلمینٹ حلقہ میں انتخابی جلسہ سے کررہے تھے خطاب

  • Share this:
ہندوستانی عوام پر2500کروڑروپئے کااضافی بوجھ ۔ وجہہ جاننےکے لیے دیکھیں اسدالدین اویسی کا یہ ویڈیو
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی: فوٹو پی ٹی آئی۔

مجلس اتحادالمسلمین کے صدراسدالدین اویسی کاکہناہے کہ ایران سے تیل نہ خریدنے کے فیصلہ سے ہندوستانی عوام پر2500کروڑروپئے کااضافی بوجھ پڑیگا۔اسدالدین اویسی دھولیہ مالیگاوں پارلیمنٹ حلقہ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔

اویسی نے کہاکہ مودی حکومت نے امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ کے دباؤ میں آکرایران سے تیل نہ خریدنےکا فیصلہ کیاہے۔مجلس اتحادالمسلمین کے صدر کا کہناہے کہ ہندوستان اتناکمزور نہیں ہے کہ وہ امریکہ کے دباؤ میں فیصلہ کریں ۔ لیکن مودی حکومت اب امریکی حکومت کے دباؤ میں کام کررہی ہے۔اتناہی نہیں اسدالدین اویسی نے کہاکہ ملک کے ممتازصحافی وزیراعظم سے انٹرویو کرتے وقت اداکاری کرنے میں ناکام ہوگئے تھے۔ اسی لیے وزیراعظم مودی نے ایک اداکار کو انٹرویو دیا ہے۔ آپ بھی دیکھیں اسدالدین اویسی کی تقریر کا یہ ویڈیو

First published: Apr 25, 2019 01:03 PM IST