ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیراعظم نریندرمودی رام لیلا میدان پرجلسہ عام سےآج کرینگے خطاب، سکیورٹی انتظامات سخت

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک بھرمیں شدید احتجاج کے وزیراعظم نریندرمودی آج درمیان دہلی کے رام لیلا میدان میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

  • Share this:
وزیراعظم نریندرمودی رام لیلا میدان پرجلسہ عام سےآج کرینگے خطاب، سکیورٹی انتظامات سخت
وزیراعظم نریندرمودی کی فائل فوٹو

وزیراعظم نریندرمودی آج شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک بھرمیں شدید احتجاج کے درمیان دہلی کے رام لیلا میدان میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔یادرہے کہ اترپردیش میں مظاہروں کے دوران ہونے والے تشدد نے ابھی تک اترپردیش میں 16 افراد کی موت کا دعویٰ کیاجارہاہے جبکہ آر جے ڈی کے ذریعہ کل بند کے دوران بہار میں بڑے پیمانے پر توڑپھوڑ اورریل اورسڑک ٹریفک میں خلل پڑا ہے۔ کانگریس ، بائیں بازو اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے کیرالہ ، تمل ناڈو اور مغربی بنگال سمیت متعدد ریاستوں میں مظاہروں کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ متنازعہ قانون کوواپس لیاجائے۔




اس دوران آج وزیر اعظم نریندر مودی دہلی کے رام لیلا گراؤنڈ میں بی جے پی کے جلسہ عام سے خطاب کرنے والے ہیں۔ اس ریلی کا اہتمام قومی دارالحکومت میں 1734غیرقانونی کالونیوں کو باقاعدہ بنانے پروزیراعظم مودی کا شکریہ ادا کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔ صبح 11 بجے ہونے والی اس ریلی میں تقریباً 2 لاکھ کےافرادکی شرکت کا دعویٰ کیاجارہاہے۔ اس جلسہ کے ذریعہ وزیر اعظم مودی دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی کی انتخابی مہم کا آغازکریں گے۔

وزیر اعظم مودی ۔ فائل فوٹو ۔ پی ٹی آئی / نیوز 18 ڈاٹ کام ۔

وزیر اعظم نریندرمودی کی رام لیلا گراؤنڈ میں ہونے والی ریلی کے لئے سکیورٹی کے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔ہم آپ کوبتادیں کہ راملیلا گراؤنڈ پرانی دہلی کے دریا گنج سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پرہے ، جہاں جمعہ کے روز شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) کے خلاف احتجاج کے دوران آگ زنی اورتشدد کے واقعات پیش آئے تھے۔



وہیں انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے اطلاعات کے مطابق پاکستان کے حمایت یافتہ دہشت گرد راملیلا میدان میں آج ہونے والی اس ریلی میں وزیراعظم نریندر مودی کو نشانہ بناسکتے ہیں۔ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اس سلسلے میں اسپیشل پروٹیکشن گروپ اور دہلی پولیس کو آگاہ کیا ہے۔ مرکزی ایجنسیوں نے وزیراعظم نریندرمودی کو دی جانے والی سکیورٹی کو سخت کردیاہے۔ سکیورٹی ایجنسیاں کو وزیراعظم کی حفاظت کے لئے بلیو بک میں شامل ہدایات کو مکمل طورپر نافذ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

First published: Dec 22, 2019 09:57 AM IST