உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Modi@8: وزیر اعظم مودی نے 'ناممکن' کو 'ممکن' بنایا ، ہر ہندوستانی کو دے رہے ہیں ترغیب: یوگی آدتیہ ناتھ

    Modi@8: وزیر اعظم مودی نے 'ناممکن' کو 'ممکن' بنایا ، ہر ہندوستانی کو دے رہے ہیں ترغیب: یوگی آدتیہ ناتھ (Twitter/@myogiadityanath)

    Modi@8: وزیر اعظم مودی نے 'ناممکن' کو 'ممکن' بنایا ، ہر ہندوستانی کو دے رہے ہیں ترغیب: یوگی آدتیہ ناتھ (Twitter/@myogiadityanath)

    Modi@8: نریندر مودی 2014 میں امید اور تبدیلی کے وعدے کے ساتھ منتخب ہوئے تھے اور پچھلے آٹھ سالوں کے دوران انہوں نے یہی کام کیا ہے ۔ انہوں نے نیو انڈیا کا تصور کیا اور اپنے خیالات ، کام اور وژن کے ساتھ وہ ملک کو ترقی کی راہ پر لے جانے میں کامیاب رہے ہیں ۔

    • Share this:
      نریندر مودی 2014 میں امید اور تبدیلی کے وعدے کے ساتھ منتخب ہوئے تھے اور پچھلے آٹھ سالوں کے دوران انہوں نے یہی کام کیا ہے ۔ انہوں نے نیو انڈیا کا تصور کیا اور اپنے خیالات ، کام اور وژن کے ساتھ وہ ملک کو ترقی کی راہ پر لے جانے میں کامیاب رہے ہیں ۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی سرکار کے آٹھ سال پورے ہونے پر ایک مضمون کے ذریعہ ان خیالات کا اظہار کیا ہے ۔

      عالمی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہندوستان

      ہندوستان ان کے بڑے اقدامات کے دم پر عالمی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے اور ملک ایک ہندوستان عظیم ہندوستان کے وژن کو شرمندہ تعبیر کررہا ہے ۔ اس کی جھلک ان کی شخصیت اور تخلیقی صلاحیتوں میں بھی دیکھی جاسکتی ہے ، جس کی وجہ سے ہندوستان غیر معمولی دور میں ناممکن کو ممکن بنانے میں کامیاب ہوا ہے ۔ وہ ہر ہندوستانی کو ایسی قوت ارادی کے ساتھ آگے بڑھنے کی ترغیب اور رہنمائی کرتے ہیں ، جو نئے ہندوستان میں 135 کروڑ باشندگان وطن کے جذبات اور خواہشات میں بھی نظر آتا ہے ۔




      Koo App


      आदरणीय प्रधानमंत्री जी के नेतृत्व में केंद्र सरकार के सफल 8 वर्ष पूर्ण होने पर आज शिमला में आयोजित ’गरीब कल्याण सम्मेलन’ में लखनऊ से वर्चुअली प्रतिभाग किया। इसके पूर्व केंद्र व प्रदेश सरकार की योजनाओं के लाभार्थियों से वर्चुअली संवाद स्थापित किया। सभी लाभार्थियों को शुभकामनाएं!

      - Yogi Adityanath (@myogiadityanath) 31 May 2022





      چیلنجوں کو مواقع میں بدلنے کی صلاحیت

      گجرات کے ایک چھوٹے سے قصبے وڈنگر میں پیدائش کے بعد سے وزیر اعظم بننے اور لوک سیوک تک کے سفر میں ان کی چیلنجوں کو موقع میں بدلنے کی صلاحیت 135 کروڑ باشندگان وطن کی خواہشات کی بنیاد بن گئی ۔ زندگی کے گروکل میں تعلیم یافتہ اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ میں تربیت کے ساتھ وہ اٹل جی کے جذبے سے بھی متاثر تھے ۔

      گزشتہ 22 سالوں کے دوران پورا ملک ان کے نظریہ ، ان کے کام کرنے کی صلاحیت ، ان کے وژن اور ملک کی تعمیر کے مشن کا گواہ بنا ہے ۔ آزادی کے بعد ہندوستان کو طویل عرصہ تک فرقہ پرستی اور پولرائزیشن کی پالیسی سے نقصان ہوا ۔ ساتھ ہی ملک شمولیتی قیادت کی خواہش سے محروم رہا ۔



      غریبی ہٹانے پر ہوا کام

      صاف صفائی کی خواہش ہندوستان کی ترقی کا ایک طاقتور ذریعہ بن گیا ہے ۔ مہاتما گاندھی کے بعد اس ملک میں کسی نے نہیں سوچا تھا ، لیکن پچھلے سات آٹھ سالوں میں پورا ملک اس کو حقیقت بنتے دیکھ رہا ہے ۔ غریبی ہٹاو کا نعرہ ملک میں دہائیوں سے لگایا جارہا ہے ، لیکن غریبی ابھی تک موجود ہے ۔ کیوں؟ کیونکہ صرف نعرے لگائے گئے ، لیکن کام نہیں کیا گیا ۔ اس سمت میں ٹھوس کوششیں وزیر اعظم مودی کی قیادت میں کی گئیں۔

      نئے ہندوستان کی ہورہی تعمیر

      وزیر اعظم مودی نے حقیقت میں صدی کے شخص کی شبیہ پیش کی ہے ۔ مودی نے گجرات کے وزیر علی کے طور پر پنچامرت، سجلام سفلام ، چرنجیوی ، میتری وندنا ، کنیا کلاونی جیسی اسکیموں کے ذریعہ سماج اور ریاست کی تعمیر نو کے لئے شروع کیا گیا عمل اب نئے ہندوستان کی تعمیر کے طور پر آگے بڑھ رہا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: