உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کیا آپ جانتے ہیں PM مودی کے کل اثاثے کتنے ہیں؟ گزشتہ ایک سال میں کتنا ہوا اضافہ؟ PMO نے دی جانکاری

    وزیراعظم مودی

    وزیراعظم مودی

    PM Modi Total Assets: وزیر اعظم نریندر مودی کے اثاثوں میں ایک سال میں 26 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ پی ایم او کی طرف سے دی گئی تازہ جانکاری میں یہ بات سامنے آئی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی کے اثاثوں میں ایک سال میں 26 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ پی ایم او کی طرف سے دی گئی تازہ جانکاری میں یہ بات سامنے آئی ہے۔ پی ایم او کی طرف سے دی گئی جانکاری کے مطابق وزیر اعظم مودی کے پاس کل اثاثہ 2 کروڑ 23 لاکھ روپے ہے۔ ان میں سے زیادہ تر بینکوں میں جمع رقم ہے ۔ حالانکہ ان کے پاس کوئی بھی غیر منقولہ جائیداد نہیں ہے، کیونکہ انہوں نے گاندھی نگر میں اپنے حصے کی ایک زمین عطیہ کردی تھی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: Narendra Modi: ’جو لوگ مفت پر یقین رکھتے ہیں، وہ کبھی بھی انفراسٹرکچر کی تعمیر نہیں کریں گے‘


      وزیر اعظم کے دفتر کی ویب سائٹ پر دی گئی تازہ جانکاری کے مطابق وزیر اعظم مودی کے پاس بانڈ، شیئر یا میوچول فنڈز میں کوئی سرمایہ کاری نہیں ہے، لیکن ان کے پاس سونے کی چار انگوٹھیاں ہیں، جن کی مالیت ایک لاکھ 73 ہزار روپے ہے۔ وزیر اعظم مودی کے منقولہ اثاثوں میں ایک سال پہلے کے مقابلہ میں 26.13 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے، لیکن ان کے پاس کوئی غیر منقولہ اثاثہ نہیں ہے، جس کی مالیت 31 مارچ 2021 کو 1.1 کروڑ روپے تھی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: PM Modi: نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو کو وزیر اعظم مودی نے کہا الوداع! اور کہی یہ اہم بات!


      پی ایم او کی ویب سائٹ کے مطابق 31 مارچ 2022 تک وزیر اعظم مودی کے پاس کل 2 کروڑ 23 لاکھ 82 ہزار 504 روپے کے اثاثہ ہیں ۔ مودی جب گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے، تب انہوں نے اکتوبر 2022 میں ایک رہائشی زمین خریدی تھی اور یہ تین دیگر افراد کے ساتھ ان کی مشترکہ ملکیت تھی۔ ان سب کا برابر حصہ تھا۔ تازہ جانکاری کے مطابق رئیل اسٹیٹ سروے نمبر 401 اے پر تین دیگر کے ساتھ مشترکہ حصہ داری تھی اور ان میں سے ہر ایک کا 25 فیصد حصہ تھا ۔ اس 25 فیصد پر ان کا مالکانہ حق نہیں ہے، کیوں اس کو عطیہ کردیا گیا ہے ۔

       

      وزیر اعظم مودی کی کابینہ کے جن دیگر ساتھیوں نے اپنے اثاثوں کا اعلان کیا ہے، ان میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بھی شامل ہیں ۔ راجناتھ سنگھ کے پاس 31 مارچ 2022 تک 2 کروڑ 54 لاکھ روپے کی منقولہ اور 2 کروڑ 97 لاکھ روپے کی غیر منقولہ جائیدادیں ہیں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: