اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جب ملزم لڑکی کو طالبات نے رنگے ہاتھ پکڑا، بولیں- ’دیدی آپ کو ویڈیو بناتے ہوئے سب نے دیکھا ہے...‘

    موہالی میں طالبات کے نہاتے وقت کا ویڈیو وائرل سے زبردست ہنگامہ

    موہالی میں طالبات کے نہاتے وقت کا ویڈیو وائرل سے زبردست ہنگامہ

    ویڈیو میں دکھائی دے رہا ہے کہ اسپتال میں کئی ساری لڑکیاں ایک کمرے کے باہر جمع ہیں۔ ایک طالبہ کہہ رہی ہے، ’دیدی کچھ ہوا ہے یار… ایکچوئلی ایشو ہوا ہے۔ سبھی گرلس تھوڑا پریشان چل رہی ہیں۔ باتھ روم کا گیٹ بند تھا اور آپ کو کسی نے ویڈیو بناتے ہوئے دیکھا ہے۔ سب نے دیکھا ہے۔ بتادو آپ آخر ہوا کیا تھا…؟‘

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Chandigarh, India
    • Share this:
      چندی گڑھ: موہالی واقع ایک پرائیویٹ یونیورسٹی میں ہفتہ کی دیر شب اس وقت ہنگامہ مچ گیا، جب پتہ چلا کہ گرلس ہاسٹل کی 60 طالبات کے نہاتے وقت کا ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا ہے۔ اس معاملے میں ہاسٹل کی ہی ایک طالبہ پر الزام لگا ہے۔ وہ طالبات کا ویڈیو بناکر شملہ کے ایک لڑکے کو بھیجتی تھی، جو اسے انٹرنیٹ پر وائرل کرتا تھا۔ نوجوان لڑکا بھی اسی یونیورسٹی کا طالب علم بتایا جا رہا ہے۔ فی الحال دونوں ملزم پولیس حراست میں ہیں۔ اس درمیان News18 کے ہاتھ ایک ویڈیو لگا ہے، جس میں یونیورسٹی کی طالبات اس پورے حادثہ کے بارے میں بتا رہی ہیں۔ چونکہ معاملہ حساس ہے، اس لئے ہم اس ویڈیو کو عوامی نہیں کرسکتے، لیکن طالبات کی بات چیت کے کچھ نکات پیش کر رہے ہیں۔

      ویڈیو میں دکھائی دے رہا ہے کہ اسپتال میں کئی ساری لڑکیاں ایک کمرے کے باہر جمع ہیں۔ ایک طالبہ کہہ رہی ہے، ’دیدی کچھ ہوا ہے یار… ایکچوئلی ایشو ہوا ہے۔ سبھی گرلس تھوڑا پریشان چل رہی ہیں۔ باتھ روم کا گیٹ بند تھا اور آپ کو کسی نے ویڈیو بناتے ہوئے دیکھا ہے۔ سب نے دیکھا ہے۔ بتادو آپ آخر ہوا کیا تھا…؟‘ یہ طالبات اس لڑکی سے بات کر رہی ہیں، جس پر ویڈیو بناکر وائرل کرنے کا الزام ہے۔ ملزم لڑکی سے طالبات کہہ رہی ہیں، سب خوفزدہ ہیں۔ ہمیں نہیں معلوم کیا ایکشن لینا ہے۔ آپ نے ویڈیو بنایا ہے…؟ بول دو۔ ملزم لڑکی یہ قبول کرتی ہے کہ اس نے ویڈیو بنایا۔ وہ کہتی ہے کہ ایک لڑکے کہنے پر اس نے ایسا کیا۔



      پنجاب کے وزیر تعلیم ہرجوت سنگھ بینس نے کہا ہے کہ اس معاملے کے ملزمین کو بخشا نہیں جائے گا۔ موہالی پولیس نے ملزمین کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 354 اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے۔ ملزم نوجوان اور لڑکی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ یہ خبر بھی سامنے آئی کہ ویڈیو وائرل ہونے کی بات جان کر 8 طالبات نے خود کشی کی کوشش کی، لیکن موہالی کے ایس ایس پی وویک سونی نے اس سے انکار کیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      چندی گڑھ: 60 طالبات کا نہاتے ہوئے ویڈیو وائرل، یونیورسٹی میں دیر رات زبردست ہنگامہ

      یہ بھی پڑھیں۔

      PM Modi's 72nd Birthday: پی ایم مودی کے یوم پیدائش پر بنا نیا عالمی ریکارڈ، 87 ہزاروں لوگوں نے کیا خون کا عطیہ

      انہوں نے اے این آئی سے کہا کہ میڈیکل رپورٹ میں کسی کے بھی ذریعہ خود کشی کرنے کی کوشش کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ وہیں یونیورسٹی انتظامیہ نے نیوز 18 سے بات چیت میں کہا کہ معاملے کی جانکاری ہونے پر ایک لڑکی صدمے سے بے ہوش ہوئی تھی، جسے اسپتال لے جایا گیا، اب وہ بالکل ٹھیک ہے۔

      ایک دوسرے ویڈیو میں لڑکیوں کے ہاسٹل کی وارڈن ملزم لڑکی سے پوچھ گچھ کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ وہ اعتراف کرتی ہے کہ اس نے ایک لڑکے کو یہ ویڈیو بھیجے ہیں۔ طالبہ کہتی ہے کہ وہ اس لڑکے کو نہیں جانتی ہے۔ وارڈن کے کئی بار پوچھنے پر بھی ملزم لڑکی نہیں بتاتی ہے کہ اس لڑکے سے اس کا کیا رشتہ ہے اور وہ کون ہے۔ وارڈن اس سے پوچھتی ہے کہ وہ کب سے ویڈیو بنا رہی ہے، ملزم طالبہ اس سوال کا جواب نہیں دیتی ہے۔ وہ باربار کہتی ہے کہ غلطی ہوگئی ہے اور آگے ایسا نہیں کروں گی۔ پنجاب خواتین کمیشن کی چیئرپرسن منیشا گلاٹی نے معاملے کا نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے پرائیویٹ یونیورسٹی کا دورہ کرکے طالبات سے بات کی اور معاملے میں سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: