ضمانت پرباہراخلاق لنچنگ معاملےکے ملزم کوپولیس نےآرمس ایکٹ میں کیا گرفتار

ایس پی (دیہات) رنوجے سنگھ نے بتایا کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ہری اوم نامی لٹیرا زخمی ہوگیا۔ سنگین حالت میں اس کوعلاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Sep 02, 2019 11:57 PM IST | Updated on: Sep 03, 2019 12:10 AM IST
ضمانت پرباہراخلاق لنچنگ معاملےکے ملزم کوپولیس نےآرمس ایکٹ میں کیا گرفتار

ضمانت پرباہراخلاق لنچنگ معاملےکےملزم کوپولیس نے آرمس ایکٹ میں کیا گرفتار

اترپردیش کےگریٹرنوئیڈا میں پولیس نے اتوارکی رات کوایک مڈبھیڑکے دوران 2015 میں ہوئے اخلاق لنچنگ معاملےکےایک ملزم کو گرفتارکرلیا۔ پولیس نےبتایا کہ ہری اوم نامی یہ ملزم لوٹ پاٹ کےکئی معاملوں میں وانٹیڈ تھا۔ وہ اخلاق قتل معاملےمیں دیگرملزمین کے ساتھ ضمانت پرتھا۔ ایس پی (دیہات) رنوجے سنگھ نے پیرکوبتایا کہ گزشتہ رات کوتھانہ جارچہ کی پولیس کوسمانا نہرکےپاس ایک بدمعاش کےلوٹ پاٹ کےارادے سے موجود ہونے کی اطلاع ملی تھی۔

ایس پی نےبتایا کہ پولیس نےگھیرا بندی کی، لیکن لٹیرے نےفائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ہری اوم نامی لٹیرا زخمی ہوگیا۔ سنگین حالت میں اس کوعلاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ رنوجےسنگھ نے بتایا کہ ہری اوم کے پاس سے پولیس نے ایک موٹرسائیکل، ایک طمنچہ اورکارتوس برآمد کیا ہے۔ وہ بشاہڑا گاؤں کا باشندہ ہے۔

Loading...

اخلاق لنچنگ معاملے کا ملزم ہے ہری اوم

ہری اوم کے خلاف جارچہ تھانےمیں آرمس ایکٹ اورآئی پی سی کی دفعہ 307 (قتل کی کوشش) کےتحت معاملہ درج ہے۔ وہ محمد اخلاق قتل معاملے کے 18 ملزمین میں سے ایک ہے۔ ستمبر2015 میں اخلاق کوگھرمیں بیف رکھنےکے شک میں پیٹ پیٹ کرمارڈالا گیا تھا۔ اس معاملے کے سبھی ملزم فی الحال ضمانت پرہیں۔

Loading...