உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

     محمد زبیر کی SC سے اپنے خلاف یوپی میں درج سبھی FIR منسوخ کرنے کا مطالبہ، سماعت آج

    محمد زبیر (فائل فوٹو)

    محمد زبیر (فائل فوٹو)

    آلٹ نیوز کے کو فاونڈر محمد زبیر (Co-Founder of Alt News) نے اپنے خلاف یوپی میں درج سبھی 6 ایف آئی آر منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: آلٹ نیوز کے کو فاونڈر محمد زبیر (Co-Founder of Alt News) نے اپنے خلاف یوپی میں درج سبھی 6 ایف آئی آر منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔ محمد زبیر کی وکیل نے جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی بینچ کے سامنے عرضی پر فوری سماعت کا مطالبہ کیا ہے۔ سپریم کورٹ تھوڑی دیر بعد عرضی پر سماعت کرے گا۔

      سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے محمد زبیر کی عرضی پر عدالت میں آج سماعت کی مخالفت کی۔ محمد زبیر کی وکیل نے کہا کہ ان کے موکل کو سپریم کورٹ سے یوپی کے ایک معاملے میں ضمانت مل چکی ہے، اس کے بعد ایک کے بعد ایک کئی مقدمے درج ہوئے اور ہرمعاملے میں محمد زبیر کو عدالت حراست میں بھیجا جا رہا ہے۔ محمد زبیر کو اپنی جان کا بھی خطرہ ہے۔

      محمد زبیر نے اپنے خلاف جانچ کے لئے تشکیل ایس آئی ٹی (SIT) کی آئینی حیثیت کو بھی سپریم کورٹ میں چیلنج دیا ہے۔ واضح رہے کہ آلٹ یوز کے کو فاونڈر محمد زبیر کے خلاف مظفرنگر، غازی آباد، سیتا پور، لکھیم پور اور ہاتھرس میں 6 ایف آئی آر درج ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      این ڈی اے کے نائب صدر عہدے کے امیدوار جگدیپ دھنکھڑ نے وزیر اعظم مودی کی موجودگی میں پرچہ نامزدگی داخل کی

      اپنی عرضی میں محمد زبیر نے ان ایف آئی آر کی تفتیش کے لئے ایک اسپیشل انوسٹیگیشن ٹیم یعنی ایس آئی ٹی کی تشکیل کی بھی مخالفت کی ہے۔ یوپی حکومت نے حال ہی میں یوپی پولیس کے انسپکٹر جنرل یعنی آئی جی کی قیادت میں ان سبھی معاملوں کی جانچ کے لئے ایک ایس آئی ٹی تشکیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ واضح رہے کہ سیتا پور کے ایک معاملے میں سپریم کورٹ نے محمد زبیر کو 8 جولائی کو راحت دیتے ہوئے شرطوں کے ساتھ 5 دنوں کی عبوری ضمانت دی تھی۔

      عدالت عظمیٰ نے کہا تھا کہ آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر سیتا پور مجسٹریٹ کورٹ کے دائرہ اختیار سے باہر نہیں جائیں گے۔ ساتھ ہی یہ بھی حکم دیا تھا کہ وہ متعلقہ معاملے کے بارے میں کوئی بھی نیا ٹوئٹ نہیں کریں گے۔ محمد زبیر کو دی گئی شرطوں کے ساتھ ضمانت میں عدالت نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ بنگلورو یا کہیں بھی معاملے سے متعلق ثبوتوں سے چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش نہیں کریں گے۔ دہلی کی پٹیالہ ہاوس کورٹ نے گزشتہ جمعہ کو دہلی کے معاملے میں محمد زبیر کو ضمانت دی تھی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: