ہوم » نیوز » وطن نامہ

محمد شمی نے ہیٹ ٹرک لے کررقم کی تاریخ، تین میچ سے پلا رہے تھے پانی

ہندوستانی گیند بازنےمیچ میں 9.5 اوورمیں 40 رن دے کر4 وکٹ لئے، جس کی بدولت 11 رنوں سے جیت حاصل کی۔

  • Share this:
محمد شمی نے ہیٹ ٹرک لے کررقم کی تاریخ، تین میچ سے پلا رہے تھے پانی
محمد شمی۔ تصویر: اے پی

آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2019 میں ہندوستان کے تیز گیند بازمحمد شمی نے ہیٹ ٹرک لے کرتاریخ رقم کردی۔ محمد شمی نے افغانستان کے آخری اوورمیں مسلسل تین گیندوں پرتین وکٹ لئے۔ انہوں نے محمد نبی، آفتاب عالم اورمجیب الرحمن کے وکٹ بالترتیب 50 ویں اوور کی تیسری، چوتھی اورپانچویں گیند پرحاصل کئے۔ محمد شمی نے 9.5 اوورمیں 40 رن دے کر4 وکٹ لئے۔ وہ دوسرے ہندوستانی ہیں، جنہوں نے عالمی کپ میں ہیٹ ٹرک لی ہے۔


محمد شمی سے قبل چیتن شرما نے 1987 میں نیوزی لینڈ کے خلاف مسلسل تین میچ میں تین وکٹ لئے تھے۔ محمد شمی دنیا کے 10 ویں گیند بازی ہیں، جنہوں نے کرکٹ عالمی کپ میں مسلسل تین گیندوں میں تین وکٹ لینے کا کارنامہ کیا ہے۔ سب سے پہلے ہندوستان کے چیتن شرما نے عالمی کپ ہیٹ ٹرک بنائی تھی۔


اس کے بعد 1999 میں زمبابوے کے خلاف پاکستان کے ثقلین مشتاق، 2003 میں آسٹریلیا کے بریٹ لی نے بنگلہ دیش کے خلاف، 2007 میں لست ملنگا نے جنوبی افریقہ، 2011 میں ویسٹ انڈیز کے کیمارروچ نے نیدرلینڈس، 2011 میں لست ملنگا نے کینیا، 2015 میں انگلینڈ کے اسٹیون فن نے آسٹریلیا، 2015 میں ہی جنوبی افریقہ کے جے پی ڈومنی نے سری لنکا کے خلاف ہیٹ ٹرک لی تھی۔

First published: Jun 22, 2019 11:37 PM IST