نئی دہلی: راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سربراہ موہن بھاگوت (RSS chief Mohan Bhagwat) کا کہنا ہے کہ کشمیری پنڈتوں (Kashmiri Pandit) کو آئندہ سال آبائی وطن میں بسنے کا عزم کرنا چاہئے۔ ساتھ ہی موہن بھاگوت نے کہا کہ انہیں اس طرح سے بسنا چاہئے کہ وہ مستقبل میں کبھی بھی وہاں سے پھر سے اجڑ نہ جائیں۔ آر ایس ایس سربراہ نے یہ بھی کہا کہ فلم ’دی کشمیر فائلس‘ نے نہ صرف نقل مکانی کرنے والے کشمیری پنڈتوں کی حالت کو دکھایا ہے، بلکہ ملک کو بھی ہلا دیا ہے۔ موہن بھاگوت نے باتیں تین روزہ نوریہ تہوار کے آخری دن کہیں۔
موہن بھاگوت نے کشمیری پنڈت برادری کو آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا، ’کچھ لوگ دی کشمیر فائلس کی حمایت میں ہیں، کچھ اسے آدھا سچ کہہ رہے ہیں… لیکن اس ملک کے عام آدمی کی رائے ہے کہ دنیا کے سامنے تباہ کن سچ پیش کرکے اس فلم نے نہ صرف بے گھر ہونے والوں کا درد پیش کیا ہے۔ بلکہ ہمیں بھی ہلا دیا‘۔
یہ بھی پڑھیں۔پاکستانی پارلیمنٹ میں امریکہ مردہ آباد کے نعروں کے درمیان اس طرح سے عمران خان کے خلاف خارج ہوا تحریک عدم اعتماد’اس طرح سے بسنا ہے کہ آپ پھر سے اجڑ نہ جائیں‘موہن بھاگوت نے کہا کہ کوئی بھی کشمیری پنڈتوں کو جانے کے لئے مجبور نہیں کرسکتا ہے اور اگر کوئی کوشش کرتا ہے، تو اسے انجام بھگتنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا، 2011 میں ہم نے واپس لوٹنے کے لئے اسی طرح کا ہتھیار ڈالا تھا، لیکن وہ وقت نہیں تھا۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی شرائط کے ساتھ واپس آئیں اور وہاں بس جائیں… آپ کو وہاں بسنے کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ اس طرح سے بسنا ہے کہ آپ پھر سے اجڑ نہ جائیں‘۔
بی جے پی کی جموں وکشمیر اکائی کے ترجمان جی ایل رینا کے مطابق، یہ پہلا موقع ہوگا، جب موہن بھاگوت نے کشمیری پنڈت برادری کو خطاب کیا۔ انہوں نے کہا، ’تین دن کے اس پروگرام میں ہم اپنے اپنے آبا واجداد کی شخصیت کو یاد کرتے ہیں، ترغیب لیتے ہیں، عزم کرتے ہیں اور اسی لئے ’شوریہ دیوس‘ کو آپ نے اس مہوتسو کو نام دیا ہے۔ حالات ہر طرح کی زندگی میں آتی ہیں اور جاتی بھی ہیں‘۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔