خود کو پی ایم او کا عہدیدار بتا کر دھوکہ دہی اور ٹھگی کرنے والے کرن پٹیل کی مشکلیں بڑھتی ہی جارہی ہیں۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ہفتہ کو کہا ہے کہ ٹھگ کرن پٹیل کے خلاف اس نے گجرات میں ایک درجن سے مقامات پر تلاشی لی۔ اس پر جموں کشمیر انتظامیہ کو گمراہ کرنے کے لیے پی ایم او عہدیدار کے طور پر لوگوں کو ٹھگنےکا الزام ہے۔
ایجنسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 19 مئی کو کیے گئے تلاشی مہم میں غیر منقولہ جائیدادوں سے متعلق دستاویزات کے علاوہ انتہائی قابل اعتراض مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر اور دیگر جگہوں پر اس کی سرگرمیوں کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ای ڈی نے الزام لگایا کہ پٹیل نے مجرمانہ ارادے کے ساتھ اعلیٰ سطحی جعلسازی کا استعمال کرتے ہوئے خود کو ڈاکٹر کرن پٹیل، ایڈیشنل ڈائرکٹر، پی ایم او (حکمت عملی اور آپریشنز) کے طور پر ظاہر کیا، جو پی ایم او میں خدمات انجام دینے والے ایک سینئر سرکاری افسر ہیں۔ دراصل جموں و کشمیر پولیس نے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔ جس کی بنیاد پر ای ڈی نے کارروائی شروع کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:
مرکزی جانچ ایجنسی (سی بی آئی) نے گجرات کے راج کوٹ میں ریجنل پراویڈنٹ فنڈ کمشنر سے منسلک ایک پرائیویٹ کنسلٹنٹ کو مبینہ طور پر 20 لاکھ روپے کی رشوت طلب کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ ملزم کنسلٹنٹ سچن جشنی کو شکایت کنندہ تاجر سے 2 لاکھ روپے کی جزوی ادائیگی وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔