جلد تیار ہوگی منکی پاکس ویکسین اور ڈائیگنوسٹک کٹ، ICMR کی بڑی تیاری
جلد تیار ہوگی منکی پاکس ویکسین اور ڈائیگنوسٹک کٹ، ICMR کی بڑی تیاری
Monkeypox: ملک میں منکی پاکس وائرس کے معاملات کی روک تھام کیلئے سرکار کی کوششیں جاری ہیں ۔ اس درمیان خبر ہے کہ منکی پاکس کی ویکسین کیلئے کوششیں تیز ہوگئی ہیں ۔
نئی دہلی : ملک میں منکی پاکس وائرس کے معاملات کی روک تھام کیلئے سرکار کی کوششیں جاری ہیں ۔ اس درمیان خبر ہے کہ منکی پاکس کی ویکسین کیلئے کوششیں تیز ہوگئی ہیں ۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ریسرچ ( آئی سی ایم آر) کو پبلک ۔ پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل پر منکی پاکس وائرس کیلئے دیسی ویکسین اور ڈیٹیکشن کٹ ڈیولپ کرنے والے مختلف مینوفیکچررز سے 31 بولیاں موصول ہوئی ہیں ۔ آئی سی ایم آر کے اعلی سطحی ذرائع نے نیوز18 کو اس بات کی جانکاری دی ہے ۔
وہیں آٹھ فرموں نے ویکسین بنانے میں دلچسپی دکھائی ہے جب کہ 23 نے ڈائیگنوسٹک کٹ ڈیولپ کرنے کیلئے درخواست دی ہے ۔ بتادیں کہ ملک میں منکی پاکس انفیکشن کے معاملات بڑھتے جارہے ہیں ۔ اس درمیان دہلی میں منکی پاکس وائرس کا پانچواں مریض ملا ہے ۔ لوک نائک جے پرکاش اسپتال میں بھرتی خاتون کی جانچ رپورٹ پازیٹیو آئی ہے ۔ اس خاتون کو تیز بخار اور ہاتھ میں دانے ہونے کے بعد ایل این جے پی اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا ۔ خاتون کی حالت فی الحال مستحکم ہے ۔
ملک میں اب وائرس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 10 ہوگئی ہے ۔ وہیں ڈبلیو ایچ او نے حال ہی میں منکی پاکس کو بین الاقوامی تشویش کی وجہ بتاتے ہوئے گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی اعلان کیا ہے ۔ منکی پاکس ایک جانوروں سے پھیلنے والی بیماری ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ جانوروں سے انسانوں میں پھیلتی ہے ۔ منکی پاکس وائرس کئی جانوروں کے ذریعہ پھیل سکتا ہے، جن میں بندر و لنگور ، گلہری ، چوہے اور چوہیا شامل ہیں ۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وائرس ان ممالک میں جگہ نہیں بنا سکتا ، جہاں یہ جانور نہیں پائے جاتے ہیں ۔
فی الحال منکی پاکس وائرس سے بچاو کیلئے کوئی ویکسین اور علاج نہیں ہے ۔ ڈاکٹروں کا مشور ہے کہ سب سے پہلے انفیشکن سے بچنے کیلئے متاثرہ شخص سے دور رہیں ۔ ساتھ ہی انفیکشن ہونے پر کسی کے رابطے میں آنے سے بچیں۔ اس بیماری کے بارے میں دستیاب ثبوتوں کی بنیاد پر مریض 28 دن میں اس بیماری سے شفایاب ہوسکتا ہے اور کچھ لوگ 21 دن میں بھی وائرس کو مات دے سکتے ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔