ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا مریضوں کا بلڈ سیمپل لے اڑا بندر ، دیکھتا رہا گیا میڈیکل اسٹاف ، مچا ہنگامہ

میرٹھ کے لالا لاجپت رائے میڈیکل کالج میں ایک بندر نے میڈیکل اسٹاف کے ملازم سے جانچ کیلئے لے جائے جا رہے بلڈ سیمپل چھین لئے ۔

  • Share this:
کورونا مریضوں کا بلڈ سیمپل  لے اڑا بندر ، دیکھتا رہا گیا میڈیکل اسٹاف ، مچا ہنگامہ
کورونا مریضوں کا بلڈ سیمپل لے اڑا بندر ، دیکھتا رہا گیا میڈیکل اسٹاف ، مچا ہنگامہ

گزشتہ روز میرٹھ میڈیکل کالج میں ایک حیرت انگیز لیکن دلچسپ واقعہ پیش آیا ، جس سے میڈیکل کالج اسٹاف کی لاپروائی بھی اجاگر ہوتی ہے ۔ میرٹھ کے لالا لاجپت رائے میڈیکل کالج میں ایک بندر نے میڈیکل اسٹاف کے ملازم سے جانچ کیلئے لے جائے جا رہے بلڈ سیمپل چھین لئے ، لیکن تشویشناک پہلو یہ ہے کہ یہ بلڈ سیمپل ان تین کورونا مریضوں کے تھے ، جو میڈیکل کالج کے کورونا وارڈ میں زیر علاج ہیں ۔ بلڈ سیمپل چھین کر لے جانے اور پیڑ پر چڑھ کر جانے کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد میڈیکل کالج کے پرنسپل کو صفائی پیش کرنی پڑی گئی ۔ میڈیکل کالج کے پرنسپل کا کہنا ہے کہ یہ یہ سیمپل کووڈ 19 سیمپل نہیں تھے بلکہ بلڈ سیمپل کورونا متاثرین کی روٹین چیک اپ کیلئے لئے گئے تھے  ۔ لیکن میڈیکل کالج کے ذ‍مہ دران کی صفائی کے باوجود سوال یہ اٹھتا ہے کہ اگر یہ کووڈ 19 سیمپل ہوتے تو کیا بندر میں کورونا انفیکشن کا خطرہ پیدا نہیں ہو سکتا تھا اور اگر ایسا ہوتا تو میڈیکل اسٹاف کی اس لاپروائی کا کتنا بڑا خمیازہ بھگتنا پڑ سکتا تھا ۔


تاہم میڈیکل کالج کے پرنسپل کا کہنا ہے کہ اس طرح سے جانوروں میں انفیکشن کے خطرے کی کوئی تصدیق میڈیکل سائنس نے ابھی تک نہیں کی ہے ، لیکن بلڈ سیمپل کو محفوظ نہ کر پانا میڈیکل اسٹاف کی ایک بڑی لاپروائی ضرور ہے اور اس کی جانچ کرائی جا رہی ہے ۔


تشویشناک پہلو یہ ہے کہ یہ بلڈ سیمپل ان تین کورونا مریضوں کے تھے ، جو میڈیکل کالج کے کورونا وارڈ میں زیر علاج ہیں ۔
تشویشناک پہلو یہ ہے کہ یہ بلڈ سیمپل ان تین کورونا مریضوں کے تھے ، جو میڈیکل کالج کے کورونا وارڈ میں زیر علاج ہیں ۔


بتادیں کہ میرٹھ میں بندروں کے دہشت کا یہ کوئی پہلا معاملہ نہیں ہے ۔ میڈیکل کالج میں ایسے معاملات پہلے بھی سامنے آچکے ہیں ، جب یا تو کسی مریض کا کوئی سامان چھین لیا گیا ہو یا کسی اسٹاف کو بندر نے پریشان کیا ہو ۔
First published: May 30, 2020 04:37 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading