ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر سیاحت کا اعلان ، ملک میں چھ جولائی سے کھلیں گی یادگاریں ، سیکورٹی کا رکھنا ہوگا خیال

ہندوستان کے آرکیا لوجیکل ( آثار قدیمہ ) سروے آف انڈیا ( اے ایس آئی ) کے اشتراک سے وزارت سیاحت نے فیصلہ کیا ہے کہ 6 جولائی سے تمام یادگاروں کو مکمل سکیورٹی کے ساتھ کھولا جاسکتا ہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 02, 2020 08:38 PM IST
  • Share this:
وزیر سیاحت کا اعلان ، ملک میں چھ جولائی سے کھلیں گی یادگاریں ، سیکورٹی کا رکھنا ہوگا خیال
وزیر سیاحت کا اعلان ، ملک میں چھ جولائی سے کھلیں گی یادگاریں ، سیکورٹی کا رکھنا ہوگا خیال

مرکزی وزیر سیاحت ( آزادانہ چارج ) پرہلاد سنگھ پٹیل نے کہا ہے کہ ملک میں تمام یادگاریں 6 جولائی سے کھولی جاسکتی ہیں ۔ مسٹر پٹیل نے جمعرات کو ٹویٹ کیا کہ ہندوستان کے آرکیا لوجیکل ( آثار قدیمہ ) سروے آف انڈیا ( اے ایس آئی ) کے اشتراک سے وزارت سیاحت نے فیصلہ کیا ہے کہ 6 جولائی سے تمام یادگاروں کو مکمل سکیورٹی کے ساتھ کھولا جاسکتا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کووڈ 19 کے پھیلاؤ کے پیش نظر 24 مارچ کو 21 دن کے لئے پہلا لاک ڈاؤن شروع ہوا تھا ، اسی وقت سے ملک کی تمام یادگاروں کے دروازے سیاحوں کے لئے بند کردئے گئے تھے ۔




ملک میں کورونا ریکوری شرح 59.52 فیصد

ادھر کورونا وائرس کے پھیلاو کی روک تھام اور علاج میں کئے جارہے مرکز اور ریاستی حکومتوں کی ٹھوس کوششوں سے کورونا وائرس متاثرین کے صحت یاب ہونے کی شرح بڑھ کر 59.52 فیصد ہوگئی ہے ۔ مرکزی وزارت صحت وخاندانی بہبود سے جمعرات کو موصولہ رپورٹ کے مطابق ،کووڈ-19 کے بروقت انتظام کی وجہ سے ملک میں یومیہ 10000 سے بھی زائد متاثرہ مریض شفایاب ہورہے ہیں۔ملک میں فی الحال کورونا انفکشن کے 226947 سرگرم معاملے ہیں اور 359859 کورونا مریض اب تک پوری طرح ٹھیک ہوچکے ہیں ۔جس سے صحت یابی کی شرح بڑھ کر 59.52 فیصد ہوگئی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 11881 متاثرین شفایاب

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 11881 کورونا متاثر صحت یاب ہوئے ہیں ۔ انفکشن سے صحت یاب مریضوں اور سرگرم معاملوں کو فاصلہ بڑھ کر اب 132912 ہوگیا ہے ۔ کورونا متاثرین کی شناخت کے لئے جانچ سہولت مہیا کرانے والے لیب کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتے ہوئے 1065 ہوگئی ہے ، جس سے نمونہ جانچ کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے ۔ ملک میں اب تک 9056173 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے ۔

چنڈی گڑھ سب سے آگے

ریکوری شرح کے معاملے میں چنڈی گڑھ ملک میں سب سے آگے ہے۔ یہاں ریکوری شرح 82.3 فیصد ہے۔ اس کے بعد ، میگھالیہ میں 80.8 فیصد ، راجستھان میں 79.6 فیصد ، اتراکھنڈ 78.6 فیصد ، چھتیس گڑھ اور تریپورہ میں 78.3 فیصد ، بہار 77.5 فیصد ، میزورم اور مدھیہ پردیش میں76.9 فیصد اور جھارکھنڈ کی ریکوری شرح 76.6 فیصد ہے۔

جانئے کس ریاست میں کتنے صحت یاب ہوئے

مہاراشٹرا میں اب تک سب سے زیادہ انفیکشن مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔ ریاست میں ، 93،154 مریض کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اس کے بعد دہلی سے 59،992 ، تمل ناڈو 52،926 ، گجرات 24،030 ، اترپردیش 16،629 ، راجستھان 14،574 ،مغربی بنگال 12،528 ،مدھیہ پردیش 10655،ہریانہ 10،499 ، اور تلنگانہ سے 8،082 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔
First published: Jul 02, 2020 08:37 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading