اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Covid-19 Updates: ملک کے تمام تاریخی مقامات اور میوزیم 15 مئی تک بند، محکمہ آثار قدیمہ کا اعلان

    اے ایس آئی کے ذرائع کے مطابق ’’کووڈ۔19 کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے تمام تاریخی مقامات اور عجائب گھروں کو فوری طور پر 15 مئی تک یا اگلے احکامات تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان میں 3,693 تاریخی مقامات اور 50 میوزیم شامل ہیں‘‘۔

    • Share this:
      مرکزی وزارت ثقافت (Ministry of Culture) ملک میں کورونا وائرس (Covid-19) کے معاملوں میں اضافے کی وجہ سے ہندوستان کے محکم آثار قدیمہ  (Archaeological Survey of India (ASI)) کے تحت آنے والے تمام اہم تاریخی عمارتوں، میوزیموں اور خصوصی مقامات کو 15 مئی تک فوری طور پر بند کردیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں ایک حکم اے ایس آئی نے جاری کیا اور اسے وزیر ثقافت پرہلاد پٹیل (Prahlad Patel) نے ٹویٹ بھی کیا تھا۔اے ایس آئی کے ذرائع کے مطابق ’’کووڈ۔19 کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے تمام تاریخی مقامات اور عجائب گھروں کو فوری طور پر 15 مئی تک یا اگلے احکامات تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان میں 3,693 تاریخی مقامات اور 50 میوزیم شامل ہیں‘‘۔

      وزارت کے میڈیا مشیر نتن تریپاٹھی (Nitin Tripathi) نے کہا کہ پوری جگن ناتھ مندر (Puri Jagannath Temple) اور سومناتھ مندر (Somnath Temple) جیسے اہم مقامات میں روزانہ پوجا کی جاتی رہے گی۔ لیکن کسی عوامی اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔

      پچھلے سال بھی اے ایس آئی کے زیر انتظام تمام مقامات اور سائٹس کو 17 مارچ کو کورونا وائرس کے سبب بند کردیا گیا تھا۔ اس کے بعد جولائی میں ماسک کا استعمال، زائرین کی تعداد میں کمی اور سماجی دوری جیسی سخت پابندیوں کے ساتھ دوبارہ کھول دیا گیا تھا۔

      واضح رہے کہ وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں روزانہ کورونا کے کیسوں میں اضافہ ہورہا ہے۔جمعرات کے روز کورونا کے کیس 2,00,739 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، جس سے ملک میں مجموعی تعداد 1,40,74,564 ہوگئی۔اعداد و شمار کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 1,73,123 ہوگئی جس میں 1,038 نئی ہلاکتیں ہوئیں، جو 3 اکتوبر کے بعد سب سے زیادہ ہیں۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: