ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

چاند کا ہوا دیدار ، ملک بھر میں کل منائی جائے گی عید ، سرکردہ سیاسی شخصیات نے دی مبارکباد ، کی یہ بڑی اپیل

عید الفطر کا تہوار مسلمانوں کا سب سے بڑا تہوار ہوتا ہے ۔ اس موقع پر ملک بھر کی سرکردہ سیاسی شخصیات نے باشندگان وطن کو عید الفطر کی مبارکباد دی ہے ۔

  • Share this:
چاند کا ہوا دیدار ، ملک بھر میں کل منائی جائے گی عید ، سرکردہ سیاسی شخصیات نے دی مبارکباد ، کی یہ بڑی اپیل
ملک بھر میں پیر کو منائی جائے گی عید الفطر ۔ فائل فوٹو ۔

رمضان المبارک کے مقدس ماہ کا 30 واں روزہ اتوار کو ہندوستان میں مسلمانوں نے مکمل کیا اور اس کے ساتھ ہی عید کے چاند کا دیدار ہوگیا ۔ ملک بھر میں کل یعنی پیر کو عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی ۔ تاہم کورونا وائرس قہر کی وجہ سے جاری لاک ڈاون کے سبب لوگ اپنے اپنے گھروں میں ہی عید کی نماز ادا کریں گے ۔ دہلی کی شاہی جامع مسجد کے امام سید احمد بخاری نے کہا کہ چاند نظر آگیا ہے اور ملک بھر میں 25 مئی کو عید منائی جائے گی ۔


عید الفطر کا تہوار مسلمانوں کا سب سے بڑا تہوار ہوتا ہے ۔ اس موقع پر ملک بھر کی سرکردہ سیاسی شخصیات نے باشندگان وطن کو عید الفطر کی مبارکباد دی ہے ۔


نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو نے دی مبارکباد


نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے عید الفطر کے موقع پر ملک کے باشندوں کو مبارک باد دی - نائیڈو نے اتوار کو عید کو خاندانوں اور کمیونٹیز کو ساتھ لانے کا موقع بتایا ۔ ساتھ ہی نائب صدر نے تمام لوگوں سے عید کے دوران کووڈ 19 سے بچاؤ کے حفاظتی معیار پر عمل کرنے اور سماجی فاصلہ کو برقرار رکھنے کی اپیل کی ۔ نائب صدر نے ایک پیغام میں کہا کہ میں عید الفطر کے مبارک موقع ملک کے باشندوں کو نیک خواہشات اور مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر رمضان کے مبارک مہینہ کے اختتام کا جشن کے طور پر منایا جاتا ہے اور اسلامی کیلنڈر کے دسویں ماہ شوال کے آغاز ہوتاہے ۔ یہ تہوار ہمارے معاشرے میں صدقہ، رحم، ہمدردی اور قربانی کا جشن ہے۔ اس موقع پر خاندان اور کمیونٹی تمام ساتھ آ جاتے ہیں ۔ اس سال جب ہندوستان اور ساری دنیا کووڈ 19 وبا کا شکار ہے ، ہم اپنے تقریبا سارے روایتی تہوار گھر میں محدود رہ کر ہی منا رہے ہیں ۔

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے دی مبارکباد

لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے عید سے قبل کی شام ملک کے عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔  انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’میں عید الفطر کے موقع پر اپنے سبھی بھائیوں اور بہنوں کو دلی مبارک پیش کرتا ہے۔ رمضان کے مقدس مہینے کے آخر میں آنے والا عید الفطر کا مبارک تہوار، دعا، عطیہ اور رحم کے جذبے کی علامت ہے ۔ یہ ایسی علامات ہیں جو کووڈ۔ 19 کے اس مشکل وقت میں بہت اہم ہیں ۔ آیئے اس دن ہم سب کے لئے خوشحالی اور امن کی کوشش کریں اور سماج میں بھائی چارے اور ہم آہنگی کو فروغ دیں“۔

ادھو ٹھاکرے نے دی مبارکباد

عید الفطر کے موقع پر مسلمانوں کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے مہاراشٹراکے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے اپیل کی کہ عید اپنے اپنے گھروں میں ہی منائیں ۔ انھوں نے کہا کہ اب تک ہم اپنے تہوار گھر پر ہی منا تے آئے ہیں اس لیے ، سڑکوں پر آئے بغیر ، ہم گھر میں دعا کریں کہ، کورونا کا یہ بحران دور ہوجائے۔انھوں نے واضح کیا کہ اس وبائی دور میں مسلم بھائی برابر تعاون کر رہے ہیں اور یہ جاری رہے گا اور وہ عید بغیر کسی ہجوم کے اپنے اپنے گھروں میں ہی منائیں گے۔

نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔ 
First published: May 24, 2020 09:27 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading